Saturday, December 6, 2025
ہومSportsچیمپئن ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

چیمپئن ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان

شامی کی واپسی

نئی دہلی،18 جنوری (ایجنسی) بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، ویراٹ کوہلی اور شریاس ایئر شامل ہیں، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، رشبھ پنت اور رویندرہ جڈیجہ کو بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق چیف سلیکٹر اجیت اگارکر اور کپتان روہت شرما انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کے اعلان سے پہلے بی سی سی آئی ہیڈ کوارٹر پہنچے، دونوں عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے پہلے ایک میٹنگ اٹینڈ کی۔جسپریت بمرہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، انگلینڈ کے خلاف ان کی جگہ حرشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دریں اثنا اجیت اگارکر کے مطابق بمراہ کے پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔رشبھ پنت اور کے ایل راہول، ٹیم میں 2 وکٹ کیپر ہوں گے، حیران کن طور پر فاسٹ باؤلر محمد سراج کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، محمد شامی کی 2023 کے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز اور چیمپئن ٹرافی کے لیے جسپریت بمراہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ کرون نائر کو وجے ہزارے ٹرافی میں ریکارڈ توڑ فارم کے باوجود نظر انداز کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں شیڈول چیمپئن ٹرافی کے میچز میں شرکت سے انکار کے بعد تنازع پیدا ہوگیا تھا، تاہم بعد ازاں کئی روز کی بات چیت اور تجاویز کے تبادلے کے بعد بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے رضا مند ہوگیا تھا۔بھارتی نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹو ڈے نے رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان معاہدے کے بعد چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری دے دی، جس کے میچز پاکستان اور دبئی میں منعقد کیے جانے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات