Tuesday, January 13, 2026
ہومSportsٹی 20 ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کی بنگلہ دیش سے...

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کی بنگلہ دیش سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل، بنگلہ دیشی بورڈ اپنے فیصلے پر قائم

ڈھاکہ، 13 جنوری (یو این آئی ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان منگل کے روز ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں آئی سی سی نے بی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اپنے مؤقف پر دوبارہ غور کرے، تاہم بنگلہ دیشی بورڈ تاحال اپنے فیصلے پر قائم ہے۔بی سی بی کےصدر امین الاسلام اور دیگر اعلیٰ حکام نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنا مطالبہ دہرایا کہ بنگلہ دیش کے میچز ہندوستان سے باہر منتقل کیے جائیں۔ آئی سی سی حکام نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول پہلے ہی جاری ہو چکا ہے اور اس مرحلے پر تبدیلی مشکل ہے۔ اسی لیے انہوں نے بنگلہ دیش سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی درخواست کی۔ بنگلہ دیشی حکومت کے مشیر برائے کھیل آصف نزرول بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حالات میں ٹیم کا ہندوستان جانا ممکن نہیں ہے۔اگرچہ دونوں فریقین فی الحال اپنے اپنے مؤقف پر قائم ہیں، لیکن انہوں نے اتفاق کیا ہے کہ کسی تعمیری حل تک پہنچنے کیلئےبات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات