Monday, December 8, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومSportsسید مشتاق علی ٹی20 ٹرافی: ممبئی اور آندھرا کی شاندار جیت

سید مشتاق علی ٹی20 ٹرافی: ممبئی اور آندھرا کی شاندار جیت

گروپ اے سے سپر لیگ میں جگہ پکی

لکھنؤ، 07دسمبر (ہ س )۔ ستاروں سے سجی ممبئی کی ٹیم نے ہفتہ کو سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی کے گروپ اے کے ایک میچ میں چھتیس گڑھ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر لیگ میں جگہ حاصل کرلی۔ دفاعی چمپئن ممبئی اور آندھرا نے چھ میں سے پانچ میچ جیت کر 20-20 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ حاصل کی۔ممبئی اپنے گیند بازوں اور بلے بازوں دونوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت شروع سے ہی میچ پر حاوی رہا۔ کپتان شاردول ٹھاکر نے 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ تیز گیند باز تشار دیشپانڈے (38 رن پر 2 وکٹ) اور نوجوان سورینش شیڈگے (12 رن پر 2 وکٹ) نے اپوزیشن کو سنبھلنے سے روک دیا۔ چھتیس گڑھ کی ٹیم 19.4 اوور میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی نے 15.5 اوور میں 2 وکٹ پر 122 رنز بنائے۔ آیوش مہاترے نے 39 گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 69 رنز بنائے۔ اجنکیا رہانے نے 28 گیندوں پر 40 رنز جوڑ کر 82 رنز کی شراکت قائم کی۔ایک اور میچ میں آندھرا نے کیرالہ کو سات وکٹوں سے شکست دی۔ سنجو سیمسن کے 56 گیندوں پر 73 رنز کے باوجود کیرالہ سات وکٹ پر 119 رنز ہی بنا سکی۔ سریکر بھرت (53) کی مدد سے آندھرا نے ہدف 12 اوور میں حاصل کر لیا۔ اوڈیشہ نے آسام کو 73 رنز سے شکست دی اوڈیشہ نے چار وکٹ پر 171 رنز بنائے اور آسام 16 اوور میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات