دبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) سیتمیکا سینیویرتنے (پانچ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد دِمانتا مہاویتانا (ناٹ آؤٹ 39) اور کَویجا گاماگے (24) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے انڈر۔19 ایشیا کپ کے گروپ بی میچ میں نیپال کو 211 گیندیں باقی رہتے ہوئے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔سری لنکن بلے بازوں نے 14.5 اووروں میں دو وکٹوں کے نقصان پر 84 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اوپنر دِمانتا مہاویتانا نے 49 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ کویجا گماگے نے 29 گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ 24 رنز بنائے۔ وِیرن چامودیتا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کے وِتاناپتی رانا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ نیپال کی جانب سے دیانند منڈل نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے سری لنکا نے نیپال کی ٹیم کو 28.5 اووروں میں محض 82 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ نیپال کے لیے سبھرِن شریشٹھ نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے۔ اوپنر ساہل پٹیل 12 اور نیرج کمار یادو 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیپال کے مجموعی اسکور 82 میں سری لنکن گیند بازوں کا بڑا رول رہا، جنہوں نے 19 رنز اضافی دیے۔ نیپال کے آٹھ کھلاڑی دوہرے ہندسے تک بھی نہ پہنچ سکے۔سری لنکا کی جانب سے سیتمیکا سینیویرتنے نے 25 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔ راسِت نِمسارا، وِگنیشورَن آکاش، دُلنِت سِگیریا اور چمیکا ہیناتِگالا نے ایک ایک بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔



