Thursday, December 11, 2025
ہومSportsاسکوائش ورلڈ کپ: ہندوستان کی سوئٹزرلینڈ پر 0-4 کی شاندار جیت

اسکوائش ورلڈ کپ: ہندوستان کی سوئٹزرلینڈ پر 0-4 کی شاندار جیت

چنئی، 10 دسمبر (یو این آئی ) ہندوستان نے اسکوائش ورلڈ کپ 2025 کے اپنے افتتاحی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیبیو(پہلی شرکت) کرنے والی ٹیم سوئٹزرلینڈ کو 0-4 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ ایکسپریس ایوینیو مال میں کھیلا گیا، جہاں ہندوستان کے قومی چیمپئن ویلاون سنتھل کمار (ورلڈ رینک 45) نے رابن گاڈولا کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-0 (7-6، 7-6، 7-5) کی جیت کے ساتھ ہندوستان کو برتری دلائی۔ سوئس کھلاڑی پہلے گیم میں 5-6 سے آگے تھے، لیکن ویلاون نے آخری لمحات میں دو کلچ پوائنٹس جیت کر بازی پلٹ دی—باقی دونوں گیمز بھی اسی طرح سخت مقابلے میں جیتے گئے۔17 سالہ اناہت سنگھ، جو ٹورنامنٹ کی کم عمر ترین کھلاڑی ہیں اور عالمی درجہ بندی میں نمبر 28 پر ہندوستان کی ٹاپ ویمنز کھلاڑی ہیں، نے مکمل اعتماد کے ساتھ سیلین والسَر کو 3-0 (7-1، 7-4، 7-2) سے مات دی۔ دوسرے گیم میں 4-4 کی برابری کے بعد اناہت نے رفتہ رفتہ جارحانہ کھیل دکھاتے ہوئے مقابلہ آسانی سے اپنے نام کیا۔ہندوستان کے نمبر ایک مرد کھلاڑی ابھے سنگھ (ورلڈ نمبر 29) نے لوائی حافظ کو 3-0 (7-0، 7-5، 7-3) سے شکست دے کر مجموعی برتری 0-3 کر دی۔ انہوں نے پہلے گیم میں جارحانہ آغاز کیا اور بعد کے گیمز میں دباؤ کے باوجود برتری برقرار رکھی۔سینئر کھلاڑی جوشنا چِنّپا نے ہندوستان کے لیے چوتھا پوائنٹ حاصل کرتے ہوئے 3-1 (7-1، 5-7، 7-2، 7-0) سے شاندار کامیابی سمیٹی۔ دوسرا گیم ہارنے کے بعد 39 سالہ سابق عالمی نمبر 10 نے اگلے دونوں گیمز میں فیصلہ کن کھیل پیش کر کے کلین سویپ مکمل کیا۔ہندوستانی کوچ ہرندر پال سندھو نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا“پہلی جیت ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا کچھ دباؤ ضرور لاتا ہے۔
، لیکن ٹیم نے بہترین آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم آگے بھی بھرپور جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔اسکوائش ورلڈ کپ 2025 جو ورلڈ اسکوائش کے زیرِ اہتمام کھیلا جا رہا ہے، اس ٹورنامنٹ کا پانچواں ایڈیشن ہے اور لگاتار تیسری بار چنئی میں منعقد ہو رہا ہے۔ 12 ممالک حصہ لے رہے ہیں، جن میں دفاعی چیمپئن مصر اور 2023 کی رنر اپ ملیشیا بھی شامل ہیں۔ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی۔ ہندوستان جو 2023 میں کانسہ کا تمغہ جیت چکا ہے، اپنا اگلا میچ جمعرات کو برازیل کے خلاف کھیلے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات