ہومSportsجنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے...

جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی

کرائسٹ چرچ، 29 مارچ (یو این آئی) ایا بونگا کھاکا کی شاندار بولنگ (6 وکٹیں) اور اینری ڈرکسن (72)، سونے لوس (53) اور کائلہ رینیکے (ناٹ آؤٹ 42) کی بہترین بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے پہلے ڈے نائٹ ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ کائلہ رینیکے کو ان کی عمدہ کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 268 رنز بنائے۔ میڈی گرین 85 رنز شاندار اننگ کھیلی، جبکہ ازابیلا گیج نے 37 اور امیلیا کیر نے 36 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ایا بونگا کھاکا نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 56 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔269 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہ رہا اور محض 30 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد اینری ڈرکسن (72) اور سونے لوس (53) کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 130 رنز کی اہم پارٹنرشپ ہوئی۔ درمیانی اوورز میں وکٹیں گرنے سے میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا۔ 48 ویں اوور میں جنوبی افریقہ کو آٹھواں جھٹکا لگا ۔ میچ کی آخری گیند پر کائلہ رینیکے نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلا دی۔ انہوں نے محض 32 گیندوں پر 42 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات