Sunday, December 7, 2025
ہومSportsجنوبی افریقہ اپنی بالادستی کیلئے اور انگلینڈ اپنی ساکھ بچانے کیلئےاترے گا

جنوبی افریقہ اپنی بالادستی کیلئے اور انگلینڈ اپنی ساکھ بچانے کیلئےاترے گا

کراچی، 28 فروری (یواین آئی) چیمپئنز ٹرافی میں ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف اپنے گروپ بی کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ اپنی بالادستی برقرار رکھتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے اُترے گا جبکہ انگلینڈ اپنی ساکھ بچانے کے لئے اترے گا۔افغانستان کے خلاف 107 رنز کی شاندار جیت درج کرنے کے بعد جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا ۔ اس کے باوجود مضبوط نیٹ رن ریٹ کے ساتھ اس نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ تقریباً یقینی بنالی ہے۔ دریں اثنا، ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی مایوس کن مہم جاری رہی کیونکہ اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ وکٹوں اور افغانستان سے آٹھ رنز سے شکست ہوئی جس کے نتیجے میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔جنوبی افریقہ نے، جو کراچی میں پہلے ہی دو میچ کھیل چکا ہے، ٹورنامنٹ میں اپنی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 352 اور 315 رنز بنائے۔ اس میچ میں جیت جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں جگہ کو یقینی بنائے گی اور اسے ناک آؤٹ مرحلے میں ہندوستان کے ساتھ ممکنہ ٹکراؤ سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ سطح تو بہتر رہی اور اس نے دونوں میچوں میں 300 سے زائد رنز بنائے ہیں، لیکن گیندبازی کے شعبے میں ان کے گیندباز اہم لمحوں میں وکٹ لینے کے لیے جدوجہد کرتے دکھائی دیے، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ افغانستان کے ہاتھوں انگلینڈ کی ٹیم غیر متوقع شکست کےبعد اب وہ اپنے آخری مقابلے میں اپنی ساکھ کو بہتربنانے کے لئے اترے گی۔جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں جگہ پکی ہونے کے ساتھ اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا اختیار منتخب کر سکتا ہے۔ وکٹ کیپر بلے باز ہینرک کلاسین چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد واپسی کرسکتے ہیں ۔ انگلینڈ کی ٹیم گس ایٹکنسن، ٹام بینٹن، ثاقب محمود اور ریحان احمد جیسے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی توقع ہے۔جنوبی افریقہ کی مضبوط گیندبازی حملہ اور اس کی بہترین بلےبازی اس میچ میں اس کی مضبوطی کا مظاہرہ کرتی ہے، جبکہ انگلینڈ کی گیندبازی کی مشکلات بتاتی ہیں کہ واپسی کا امکان نہیں ہے۔ کگیسو ربادا، جو پچھلے تین ون ڈے میچوں میں 00.5سے کم کی اکانومی کے ساتھ آٹھ وکٹیں لے کر شاندار فارم میں ہیں، ان سے وکٹ لینے کی امید ہے۔انگلینڈ کے جو روٹ ان کے سب سے قابل اعتماد بلے باز ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے آخری سات ون ڈے میں سے چار میں 33.45 کی اوسط سے 50 یا اس سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ بلے بازی کے ساتھ اہم شراکت کریں گے۔کراچی کے حالات بلے بازی کے لیے سازگار ہونے کی وجہ سے ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کا مقصد ناک آؤٹ مرحلے سے قبل ٹورنامنٹ میں اپنے ناٹ آوٹ ریکارڈ کو برقرار رکھنا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات