دبئی، یکم جولائی (یو این آئی) ہندوستان کی اوپنر اسمرتی مندھانا کو انگلینڈ کے خلاف ان کی حالیہ سنچری کا صلہ ملا ہے، جو انہیں آئی سی سی خواتین کی ٹی 20 بلے بازوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں کیریئر کی بہترین درجہ بندی پر لے جاتی ہے۔نمبر ون رینکنگ ون ڈے بلے باز مندھانا نے حال ہی میں ناٹنگھم میں شاندار 112 کے ساتھ انگلینڈ کو شکست دی، جس سے بائیں ہاتھ کے بلے باز کو ٹی 20 بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ میں ایک مقام کا فائدہ ہوا اور تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔اس سے مندھانا کو 771 پوائنٹس کی کریئر کی بہترین ریٹنگ ملی ہے اور وہ ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں سرفہرست نمبر 1 کی کھلاڑی بیتھ مونی سے 23 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ہندوستانی اوپنر شیفالی ورما انگلینڈ کے خلاف اسی میچ میں اپنی 20 رنز کی اننگ کے بعد ایک مقام اوپر پہنچ کر 13 ویں نمبر پر آگئی ہیں، جب کہ ان کی ساتھی ہرلین دیول 43 رن کی تیز اننگ کے بعد بلے بازوں کی درجہ بندی میں 86 ویں نمبر پر واپس آگئی ہیں۔انگلینڈ کی تیز گیندباز لارین بیل نے ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں اور دائیں ہاتھ کی یہ دراز قد گیند باز ٹی ٹوئنٹی گیند بازوں کی تازہ ترین رینکنگ میں دو درجے ترقی کر کے کیریئر کی بہترین چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہیں۔پاکستانی اسپنر سعدیہ اقبال ٹی 20 گیندبازوں کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہیں تاہم ٹاپ 10 کھلاڑیوں کے درمیان صرف 44 ریٹنگ پوائنٹس کا فرق ہے۔ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں بھی ان کے کئی کھلاڑیوں نے تازہ ترین درجہ بندی میں جگہ بنا لی ہے۔ پروٹیز کی نوجوان کھلاڑی میان اسمٹ نے اس میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد ٹی 20 بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 100 سے باہر چھلانگ لگاکر 76 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ جنوبی افریقہ کی سابق کپتان سن لوس کو بھی فائدہ ہوا ہے، جو کیو ہل میچ میں بلے اور گیند دونوں سے اچھی کارکردگی کے بعد ٹی 20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں 9 درجے چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔



