Friday, January 9, 2026
ہومSportsسندھو، چِراغ-ساتوک کوارٹر فائنل میں، لکشے سین باہر

سندھو، چِراغ-ساتوک کوارٹر فائنل میں، لکشے سین باہر

کوالالمپور، 08 جنوری (یو این آئی) دو مرتبہ کی اولمپک تمغہ یافتہ پی وی سندھو نے جمعرات کے روز جاپان کی آٹھویں سیڈ توموکا میازاکی کو شکست دے کر سپر 1000 ایونٹ ملائیشیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اسی طرح چِراغ شیٹی اور ساتوک سائی راج رنکی ریڈی کی جوڑی بھی ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، جبکہ مردوں کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں لکشے سین اسٹریٹ گیم میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔یہاں ایکسیاٹا ایرینا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں سابق عالمی چیمپئن پی وی سندھو نے پہلا گیم یکطرفہ انداز میں 21-8 سے جیتا اور دوسرے گیم میں بھی اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ 21-13 سے اپنے نام کر لیا۔ یہ عالمی نمبر 18 پی وی سندھو کی توموکا میازاکی کے خلاف تین مقابلوں میں دوسری کامیابی تھی۔کوارٹر فائنل میں پی وی سندھو کا مقابلہ چین کی گاؤ فانگ جی اور جاپان کی تیسری سیڈ آکانے یاماگوچی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح سے ہوگا۔بیڈمنٹن رینکنگ میں 13ویں نمبر پر موجود لکشے سین کو ہانگ کانگ کے عالمی نمبر 18 کھلاڑی لی چیوک یو کے ہاتھوں 53 منٹ میں 22-20، 21-15 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔24 سالہ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے مثبت آغاز کیا، وقفے تک 11-9 کی برتری حاصل کی اور پہلے گیم میں ان کے پاس چار گیم پوائنٹس بھی تھے، تاہم لی چیوک یو نے مسلسل چھ پوائنٹس حاصل کر کے ٹائی بریک میں پہلا گیم اپنے نام کر لیا۔دوسرے گیم میں بھی لکشے سین وقفے تک 11-8 سے آگے تھے، لیکن اس کے بعد وہ صرف چار مزید پوائنٹس ہی حاصل کر سکے، کیونکہ لی چیوک یو نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ یہ لی چیوک یو کے خلاف پانچ مقابلوں میں لکشے سین کی تیسری شکست ہے۔آیوش شیٹی بھی اپنا پری کوارٹر فائنل مقابلہ ہار گئے، جس کے ساتھ ہی بی ڈبلیو ایف سپر 1000 ٹورنامنٹ میں ہندوستانی مردوں کے سنگلز کا چیلنج ختم ہو گیا۔ چین کے ٹاپ سیڈ اور عالمی چیمپئن شی یوکی کے خلاف آیوش شیٹی کو ایک گھنٹہ 12 منٹ میں 21-18، 18-21، 21-12 سے شکست ہوئی۔دوسری جانب، ہندوستان کی صفِ اول کی ڈبلز جوڑی چِراغ شیٹی اور ساتوک سائی راج رنکی ریڈی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ملائیشیا کے جنید عارف اور یاپ رائے کنگ کے خلاف مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے 21-18، 21-11 سے کامیابی حاصل کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات