Saturday, December 6, 2025
ہومSportsشائی ہوپ کی سنچری اور جسٹن گریوز کی نصف سنچری نے ویسٹ...

شائی ہوپ کی سنچری اور جسٹن گریوز کی نصف سنچری نے ویسٹ انڈیز کی اننگز کو سنبھالا

کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ)، 05 دسمبر (یو این آئی) شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ 116) کی شاندار سنچری اور جسٹن گریوز (ناٹ آؤٹ 53) کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے دیے گئے 531 رنز کے ہدف کے جواب میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 212 رنز بنا لیے۔آج نیوزی لینڈ نے اپنی کل کی نامکمل اننگز 417/4 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں سب سے پہلا نقصان ول یَنگ (23) کے طور پر ہوا جنہیں جیڈن سیلز نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مائیکل بریسویل (24)، میٹ ہینری (11) اور جیکب ڈفی (8) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 109ویں اوور میں جیکب ڈفی کے آؤٹ ہوتے ہی نیوزی لینڈ نے اپنی اننگز 466/8 پر ڈکلیئر کردی، جس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے سامنے 531 رنز کا بڑا ہدف رکھا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 78 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اوجئے شیلڈز کو دو وکٹیں ملیں جبکہ جیڈن سیلز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی کیلئے اُتری ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور اس نے ایک کے بعد ایک اپنے چار وکٹ 72 کے اسکور تک گنوا دیے۔ ویسٹ انڈیز کا پہلا وکٹ جان کیمبل (15) کی شکل میں گرا جنہیں جیکب ڈفی نے آؤٹ کیا۔ تِیج نارائن چندرپال (6) کو بھی ڈفی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ 24ویں اوور میں مائیکل بریسویل نے ایلک ایتھنیز (5) کو آؤٹ کرکے واپس بھیجا۔ کپتان راسٹن چیز (4) چوتھے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ ایسے بحران کے وقت شائی ہوپ اور جسٹن گریوز کی جوڑی نے نہ صرف ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا بلکہ تیزی سے رنز بھی جوڑے۔اسٹمز کے وقت ویسٹ انڈیز نے چار وکٹ پر 212 رنز بنا لیے تھے اور اسے ابھی میچ جیتنے کے لیے 319 رنز کی ضرورت ہے۔
شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ 116) اور جسٹن گریوز (ناٹ آؤٹ 53) کریز پر موجود تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیکب ڈفی نے دو وکٹ لیے، جبکہ میٹ ہینری اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات