Thursday, December 18, 2025
ہومSportsسنجو سیمسن راجستھان رائلز ٹیم میں شامل، وکٹ کیپنگ پر تذبذب

سنجو سیمسن راجستھان رائلز ٹیم میں شامل، وکٹ کیپنگ پر تذبذب

نئی دہلی، 18 مارچ (ہ س)۔ راجستھان رائلز (آر آر) کے کپتان سنجو سیمسن، جنہوں نے گزشتہ ماہ انگلی کی سرجری کروائی تھی، پیر کو ٹیم میں شامل ہوئے۔ سیمسن بنگلورو میں سنٹر آف ایکسی لینس میں بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے۔ حالانکہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ وہ فوری طور پر وکٹ کیپنگ کریں گے یا نہیں۔ اگر سیمسن پوری طرح فٹ نہیں ہیں تو دھرو جوریل وکٹ کیپر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جوریل نے فروری میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں سیمسن کی غیر موجودگی میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔ اس میچ میں جوفرا آرچر کی ایک تیز گیند سیمسن کی انگلی میں لگی جس کی وجہ سے انہیں میدان چھوڑنا پڑا تھا۔ دریں اثنا آل راونڈر ریان پراگ بھی کندھے کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں اور راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ چوٹ کی وجہ سے وہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے لیکن رنجی ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں واپسی کرتے ہوئے سوراشٹر کے خلاف پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 26 اوور کی گیندبازی بھی کی۔راجستھان رائلز اپنا پہلا میچ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 23 مارچ کو حیدرآباد میں کھیلے گا۔ اس کے بعد ٹیم لگاتار دو ہوم میچ کھیلے گی —، 26 مارچ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف اور 30 مارچ کو چنئی سپر کنگز کے خلاف، دونوں مقابلے گوہاٹی میں ہوں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات