جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی، 7؍ستمبر: فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت دہلی میں منعقدہ سنڈے آن سائیکل میںمرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ شامل ہوئے۔ اسے اولمپیان ، پہلوان اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ساکشی ملک نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی کھیل کود اور نوجوان امور کے وزیر منسکھ مانڈویا ، وزیر مملکت رکشا کھڑسے، بھاگی رتھ چودھری اور ایم پی نوین جندل سمیت کئی ارکان پارلیمنٹ و شہری موجود تھے۔ ملک بھر میں صحت، فٹنس اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینے کیلئے یہ پہل کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے فٹ انڈیا اور وکست بھارت 2047 کے قرارداد کو مکمل کرنے کی سمت میں یہ اہم اہم مہم ہے۔ سنڈے آن سائیکل اب سماج کے ہر طبقہ کی مہم بن چکی ہے۔ اب تک اس میں سماج کے مختلف طبقوں- ٹیچروں، صحافیوں، مسلح افواج کے ملازمین وغیرہ کی سرگرم شراکت داری دیکھنے کو ملی ہے۔ اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے ٓج خودانحصار بھارت ’’ سودیشی پر فخر‘‘ کے پیغام کے ساتھ آج عوامی نمائندے بھی اس میں شامل ہوئے۔ بہت جلد یہ مہم رانچی میں بھی شروع کیا جائےگا۔



