Saturday, December 6, 2025
ہومSportsسمیع نے ون ڈے میچوں میں چار بار پانچ وکٹ لینے کا...

سمیع نے ون ڈے میچوں میں چار بار پانچ وکٹ لینے کا بنایا ریکارڈ

ممبئی، 2 نومبر (یو این آئی) محمد سمیع آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے جمعرات کو 33ویں میچ میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹ لے کر ون ڈے میچوں میں چار بار یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے ہیں۔
آج یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جیسے ہی سمیع نےسری لنکا کے کُسن راجیتھا کو آؤٹ کیا، وہ ون ڈے کرکٹ میں چار بار پانچ وکٹ لینے والے پہلے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ اس سے قبل ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ 3،3 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے تین بار پانچ وکٹ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
سمیع کی جارحانہ بالنگ کی بدولت ہندوستان نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات