Saturday, January 31, 2026
ہومSportsسیم کرن کی ٹی 20 میں ہیٹرک، انگلینڈ نے سری لنکا کو...

سیم کرن کی ٹی 20 میں ہیٹرک، انگلینڈ نے سری لنکا کو دی شکست

پلیکلے، 31 جنوری (یو این آئی) انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن اپنے ملک کے ٹی 20 میں ہیٹرک کرنے والے دوسرے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں ہے۔ انگلینڈ نے جمعہ کو پلیکلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 11 رنز (ڈی ایل ایس میتھڈ) سے ہرایا۔کرن کی جارح گیند بازی کے سامنے سری لنکا کے نچلے آرڈر کے بلے باز کریز پر ٹھہر نہ سکے اور اس کی گیندوں پر داسون شنکا، مہیش تھیکشانا اور ماتھیشا پتھیرانا آؤٹ ہوتے رہے۔ اس طرح کرن کرِس جارڈن کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہیٹرک کرنے والے انگلینڈ کے دوسرے بالر بن گئے ہیں۔ جارڈن نے یہ حصولیابی 2024 آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران حاصل کی تھی۔بائیں ہاتھ کے آل راؤنڈر کے اہم اسپیل نے سری لنکا کو محض 133 رنز پر روک دیا، جس کے بعد انگلینڈ نے اوپنرز فل سالٹ (46) اور ٹام بینٹن (29) کے شاندار کھیل کی مدد سے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔کرن کی یہ پرفارمینس مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے صرف ایک ہفتہ قبل نظر آئی اور اس سے انگلینڈ کو اپنی تیاریاں بہتر بنانے میں صحیح وقت پر مدد ملی ہے۔میچ کے بعد کرن نے انگلینڈ کرکٹ سے کہا ’’یہ کہنا بہت اچھا لگتا ہے کہ میں نے ہیٹرک کی ہے، لیکن ابتدائی کچھ اوورز میں کچھ مشکلات کے بعد یہ ایک ذاتی طور پر عجیب رات تھی! ٹی 20 میں ہمیشہ اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ ایک شاندار فتح، ہم اپنی پہلی ٹی 20 جیت سے کافی اعتماد حاصل کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا ’’واقعی خاص لمحہ تھا، جب میں بالنگ کر رہا تھا تو جوس (انگلینڈ کے اوپنر جوس بٹلر) نے مجھے وکٹ کے گرد سے آ کر بالنگ کرنے کو کہا۔ یہ وہ لمحہ ہے جب آپ اسٹمپ پر نشانہ لگاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بیٹس مین چوک جائے اور خوش قسمتی سے وہ چوک گئے۔‘‘انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف یہ سیریز انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے دوران متوقع حالات کے مطابق ڈھالنے کے لیے ضروری تھی۔پلیکلے سیریز کے باقی دو میچوں کی میزبانی کرے گا، جس میں انگلینڈ عالمی ٹورنامنٹ سے قبل اپنی فتح کی شروعات کو جاری رکھنا چاہے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات