Sunday, December 14, 2025
ہومSportsسائشیوا کا فارمولا 1 میں عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کا...

سائشیوا کا فارمولا 1 میں عالمی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کا خواب

نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے ابھرتے ہوئے 17 سالہ موٹر اسپورٹس کھلاڑی سائشیوا شنکرن نے فارمولا ون میں ملک کی نمائندگی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بین الاقوامی ریسنگ سرکٹس میں مزید تجربہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یو این آئی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سائشیوا نے اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ وہ انڈین ایف 4 چیمپئن شپ میں جیت کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ “فی الحال، میری توجہ انڈین ایف 4 چیمپئن شپ میں جیت اور ایم آر ایف نیشنل چیمپئن شپ 1600 میں ٹائٹل حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ میرا خواب فارمولا 1 ڈرائیور بننے کا ہے اور میں کچھ اسپانسرز کی تلاش میں ہوں تاکہ میں یورپ میں فارمولا ریجنل، ایف 3 جیسے بنیادی پلیٹ فارمز تک پہنچ سکوں۔مدراس موٹر ریس ٹریک (ایم ایم آر ٹی) میں 1300 کیٹیگری میں پوڈیم حاصل کرنے والے سب سے کم عمر رائیڈر سائشیوا نے کہا کہ سنگل سیٹر موٹر اسپورٹس میں مالی وسائل ایک بڑا چیلنج ہے، تاہم وہ جی ٹی 3 اور دیگر کار ریسنگ چیمپئن شپس کے لیے بھی تیار ہیں۔انہوں نے ہندوستانی کارپوریٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ ملک میں ابھرتے ہوئے موٹر اسپورٹس صلاحیت کی حمایت کریں ساتھ ہی انہوں نے آر آر پی ایل جیسی تنظیموں کی تعریف کی جو اس شعبے میں پہل کر چکی ہیں۔2024 میں سائشیوا انڈین ایف-4 چیمپئن شپ کے سب سے کم عمر پول سیٹر بنے اور جے کے ٹائر نووائس کپ میں دو پوڈیم حاصل کیے۔کلاس بارہویں کے طالب علم سائشیوا نے موٹر اسپورٹس کے سلسلے میں کہا کہ “ریسنگ ایک ایسا کھیل ہے جہاں لمحوں میں فیصلہ کرنا ہوتا ہے، جو انسان کو ذہنی طور پر مضبوط بناتا ہے۔نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ”وہ اپنے خوابوں کا پیچھا کریں اور یقین دلایا کہ اگر وہ محنت کریں تو کامیابی ملے گی۔”کارٹنگ سے سنگل سیٹر تک کے سفر کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے سائشیوا نے کہا کہ محدود ٹیسٹنگ نے انہیں حالات سے ہم آہنگ ہونا سکھایا۔”1300/1600 سے انڈین ایف-4 میں جانا ایک بالکل نیا مرحلہ تھا۔ گاڑی، مقابلہ اور عالمی ڈرائیورز کے ساتھ ریسنگ نے مجھے ایک بہتر ڈرائیور بنایا۔”انڈین ایف-4 چیمپئن شپ میں راؤنڈ 4 کے بعد 104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر موجود سائشیوا نے امید ظاہر کی کہ انہیں انڈین ریسنگ لیگ میں چنئی ٹربو رائیڈرز یا اسپیڈ ڈیمنز دہلی کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔انہوں نے اسپرنٹ اور اینڈیورینس ریسنگ کے فرق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اینڈیورینس ریس میں مستقل مزاجی، ذہنی مضبوطی اور حکمت عملی زیادہ اہم ہوتی ہے۔
سائشیوا نے کہا کہ وہ آئندہ برسوں میں مزید بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہتے ہیں اور عالمی سطح پر ہندوستان کا پرچم بلند کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات