Friday, December 5, 2025
ہومSportsسائنا اور پیٹر گیڈ نے ’دی لیجنڈز وژن ، لیگیسی ٹور انڈیا‘...

سائنا اور پیٹر گیڈ نے ’دی لیجنڈز وژن ، لیگیسی ٹور انڈیا‘ کا آغاز کیا

نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی ) دہلی میں آج انڈین بیڈمنٹن کے لیے ایک اس وقت یادگار دن رقم ہوا جب سائنا نہوال اور پیٹر گیڈ نے سیری فورٹ ڈی ڈی اے اسکوائش اینڈ بیڈمنٹن کمپلیکس میں منعقد “دی لیجنڈز وژن لیگیسی ٹور انڈیا” کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ دن وراثت، نوجوان توانائی اور مقصدیت کا ایسا حسین امتزاج بن کر سامنے آیا، جس نے دکھایا کہ جب عظیم کھلاڑی اپنے ننھے مداحوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو کھیل کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔آٹھ سال بعد ہندوستان لوٹے ’لیجنڈز وژن‘ کے دہلی چیپٹر کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ اسٹیڈیم ابتدا ہی سے تماشائیوں سے بھر چکا تھا ،جونیئر کھلاڑی اپنے کلب جرسیوں میں آئے تھے اور خاندانوں نے اس ایونٹ کو ایک جشن کی طرح منایا۔ جیسے ہی سائنا اور گیڈ کورٹ پر اترے، چاروں طرف گونجتی تالیوں نے ظاہر کر دیا کہ شہر اس لمحے کا بہت عرصے سے انتظار کر رہا تھا۔ایونٹ میں ایمبیسیڈرز پروپلی کشیپ، آنند پوار، اپرنا پاپٹ اور سائیلی گوکھلے نے بھی لیجنڈز کے ساتھ بچوں کے مزے دار سیشنز میں حصہ لیا، جہاں لیجنڈز اور ایمبیسیڈرز نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ دلچسپ اور دوستانہ مقابلے کھیلے۔دن کا ایک اہم لمحہ تھا ’اے ریکٹ سیکنڈ لائف‘ کا ہندوستان میں آغاز۔ Yonex کے لگائے گئے ڈونیشن باکس میں جب بچے اور شائقین اپنے استعمال شدہ ریکٹ ڈالنے لگے تو اس مہم کا اصل مقصد پوری طرح جھلکنے لگا۔ایسا ریکٹ، جو کسی نے کبھی محبت سے استعمال کیا، اب کسی ایسے بچے کے ہاتھوں میں جائے گا جسے کھیلنے کے مواقع نہیں ملتے۔آن-کورٹ سیشن پورے پروگرام کی روح تھے۔ جونیئر کھلاڑیوں کو سائنا نہوال اور پیٹر گیڈ کے ساتھ ریلّی کھیلنے کا نایاب موقع ملا۔ لیجنڈز نے ان کے شاٹ درست کرائے، گرفت ٹھیک کرائی، اور کئی بار انہیں صرف اس تجربے کا لطف اٹھانے دیا،یہ ایک ایسی ماسٹر کلاس تھی جسے بچے زندگی بھر یاد رکھیں گے۔سائنا نہوال نے کہا“ ’اے ریکٹ سیکنڈ لائف‘ کو ہندوستان لانا میرے لیے انتہائی خاص ہے۔ اس ملک نے مجھے میرا پورا سفر دیا—کوچ، مداح، سپورٹ سسٹم، سب کچھ۔ اب جب میں واپس لوٹانے کی پوزیشن میں ہوں تو یہ دل سے محسوس ہوتا ہے۔ اس مہم کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ صرف پروفیشنل یا بڑی اکیڈمیوں کے لیے نہیں، بلکہ ہر ایک کے لیے ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات