Saturday, December 27, 2025
ہومSportsایس اے20: ڈربن سپر جائنٹس کی فتح، رِکَلٹن کی سنچری رائیگاں

ایس اے20: ڈربن سپر جائنٹس کی فتح، رِکَلٹن کی سنچری رائیگاں

نیولینڈز، 27 دسمبر (یو این آئی) ایس اے20 میں ریان رِکَلٹن کی پہلی سنچری بھی ایم آئی کیپ ٹاؤن کو شکست سے نہ بچا سکی۔ سیزن-4 کے افتتاحی اور سنسنی خیز مقابلے میں ڈربن سپر جائنٹس نے ایم آئی کیپ ٹاؤن کو 15 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔اوپننگ نائٹ میں مجموعی طور پر 449 رنز بنے، جن میں 25 چھکے اور 40 چوکے شامل تھے۔ نیولینڈز پہنچنے والے شائقین کو ابتدا سے اختتام تک زبردست تفریح دیکھنے کو ملی۔ڈربن سپر جائنٹس کی جانب سے نیولینڈز کی اوپننگ جوڑی ڈیون کونوے اور کین ولیمسن نے پاور پلے میں شاندار آغاز کیا۔ دونوں نے محض 8.3 اوورز میں 96 رنز جوڑ دیے۔ولیمسن (25 گیندوں پر 40 رنز، 7 چوکے) کو ایم آئی کیپ ٹاؤن کے کپتان راشد خان نے آؤٹ کیا۔اس کے بعد انگلینڈ کے جوس بٹلر (12 گیندوں پر 20 رنز) اور ہینرک کلاسن (14 گیندوں پر 22 رنز) نے رنز کی رفتار برقرار رکھی۔ جارحانہ انداز میں کھیل رہے کونوے (33 گیندوں پر 64 رنز، 7 چوکے، 2 چھکے) کو ٹرینٹ بولٹ نے پویلین کی راہ دکھائی۔اختتامی اوورز میں ایڈن مارکرم اور ایوان جونز نے زبردست بلے بازی کی۔ مارکرم نے 17 گیندوں پر 35 رنز (5 چوکے، 1 چھکا) بنائے، جبکہ جونز نے 14 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 33 رنز (4 چوکے، 2 چھکے) اسکور کر کے ٹیم کو 232/5 تک پہنچایا۔ یہ نیولینڈزمیں ایس اے20 کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔میچ نے اس وقت زور پکڑا جب ڈیبیو کرنے والے جیسن اسمتھ نے صرف 14 گیندوں پر 41 رنز (4 چوکے، 3 چھکے) بنا کر مقابلے کو دلچسپ بنا دیا۔ لیکن آخری اوورز میں ڈربن سپر جائنٹس نے یکے بعد دیگرے وکٹیں حاصل کیں اور اسمتھ، نکولس پورن (15) اور ڈوین پریٹوریس (5) پویلین لوٹ گئے۔کوینا مفاکا کی نو بال پر رِکَلٹن کو دوبارہ موقع ملا جس سے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنی دوسری ٹی20 سنچری مکمل کی۔آخری اوور میں 22 رنز درکار تھے، مگر ڈربن کے تیز گیند باز ایتھن باش (4/46) نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے رِکَلٹن کو آؤٹ کر دیا اور ایم آئی کیپ ٹاؤن کی کوشش پر پانی پھیر دیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات