جے پور، 20 مارچ (یو این آئی) راجستھان رائلز (آر آر) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے پہلے تین میچوں کے لیے ریان پراگ کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔آر آر نے بتایا کہ 23 مارچ کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف میچ میں ریان پراگ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد وہ 26 مارچ کو دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور 30 مارچ کو پانچ بار کی چیمپئن چنئی سپر کنگز کے خلاف ہوم میچوں میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سنجو سیمسن راجستھان رائلز کی ٹیم کا اہم حصہ ہیں لیکن وہ مکمل فٹ ہونے تک وہ صرف بلے بازی کریں گے۔ وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد وہ دوبارہ کپتانی سنبھالیں گے۔ فروری میں سنجو سیمسن انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بلے بازی کے دوران جوفرا آرچر کی گیند لگنے سے انگلی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ راجستھان رائلز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، سیمسن نے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا ’’ابھی میں محسوس کر رہا ہوں کہ میں پہلے تین میچوں کے لیے مکمل طور پر فٹ نہیں ہوں۔ ہماری ٹیم میں کئی کھلاڑی ہیں جو ٹیم کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں، ہماری ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے ٹیم کے ماحول کو سمجھ کر اپنے کھیل کو آگے بڑھایا ہے۔حالانکہ اگلے تین میچوں کے لئے ریان ہماری ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہ اس ذمہ داری کے لئے پوری طرح اہل ہیں۔ ساتھ ہی مجھے امید ہے کہ ہر کھلاڑی ان کی حمایت کرے گا



