Monday, December 8, 2025
No menu items!
No menu items!
ہومSportsروسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پوٹا پووانے اپنی شہریت بدل لی، 2026 سے...

روسی ٹینس کھلاڑی اناستاسیا پوٹا پووانے اپنی شہریت بدل لی، 2026 سے آسٹریا کی نمائندگی کریں گی

ماسکو ،7 دسمبر(یو این آئی ) روسی ٹینس اسٹار اناستاسیا پوٹا پووا نے اپنی قومی وابستگی تبدیل کرتے ہوئے آسٹریا کی شہریت اختیار کر لی ہے جس کے بعد وہ اب اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں آسٹریا کی نمائندگی کریں گی۔اناستاسیا پوٹا پووا کی شہریت کی درخواست آسٹریائی حکومت نے باقاعدہ طور پر منظور کر لی ہے۔24 سالہ اناستاسیا پوٹا پووا 2018 اور 2019 میں روس کی جانب سے بلی جین کنگ کپ میں حصہ لے چکی ہیں، روس پر عالمی مقابلوں میں عائد پابندی کے باعث ٹیم ایونٹس میں شرکت نہیں کر پا رہی تھیں،اب وہ آئندہ سال سے آسٹریا کے لیے کھیلنے کی اہل ہوں گی۔انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اناستاسیا پوٹا پووا نے لکھا کہ میری شہریت کی درخواست قبول کر لی گئی ہے جس پر میں بے حد خوش ہوں۔آسٹریا ایک ایسی جگہ ہے جس سے مجھے محبت ہے، جہاں میں خود کو بالکل گھر جیسا محسوس کرتی ہوں۔ میں ویانا میں رہنا پسند کرتی ہوں اور اپنے دوسرے گھر کی تعمیر کے لیےپررجوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2026 سے وہ باضابطہ طور پر آسٹریا کی نمائندگی کریں گی۔اناستاسیا پوٹا پووا عالمی رینکنگ میں 51ویں نمبر پر موجود ہیں۔اناستاسیا پوٹا پووا اپنے ملک کی تبدیلی کے بعد آسٹریا کی نئی نمبر ون کھلاڑی بن جائیں گی جبکہ جولیا گرا بِھر اس وقت 94ویں نمبر پر ہیں۔اناستاسیا پوٹا پووا روس پر ٹیم مقابلوں میں پابندی کے باعث بلی جین کنگ کپ میں شرکت نہیں کر پا رہی تھیں، جس کے بعد کئی روسی کھلاڑیوں کی طرح انہوں نے بھی ملک بدلنے کا فیصلہ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات