Sunday, January 18, 2026
ہومSportsآر پی ایس میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ:

آر پی ایس میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ:

سشیل سنگھ کی بہترین کارکردگی سے امانت نے گنگا کو دی شکست

دامودر کے باسودیو نے لگائی سنچری

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 10؍فروری:رانچی پریس کلب میڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن جے کے کرکٹ میدان میں دو لیگ مقابلے کھیلے گئے۔ پہلے مقابلے میں امانت نے گنگا کو 70 رنوں سے شکست دے دی۔ اس مقابلے میں امانت ٹیم سے سشیل کمار سنگھ پلیئر آف دا میچ منتخب ہوئے۔ دوسرے مقابلے میں دامودر نے اجے کو 45 رنوں سے شکست دے دی۔ اس سیشن کا پہلی سنچری لگانے والے دامودر ٹیم کے باسودیو مشرا کو پلیئر آف دا میچ منتخب کیا گیا۔ جنہوںنے 103 رنوں کی ناباد شاندار اننگ کھیلی پہلے مقابلے میں امانت کی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے (3/188) رن بنائے۔ امانت کے کپتان نے بالنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلے بازی میں 65 رن کی اننگ کھیلی اور گیندبازی کرتے ہوئے انہوںنے دو وکٹ بھی لیئے۔ ٹیم کے سمیر سریجن نے 54 رنوں کی بہترین اننگ کھیلی۔ ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے گنگا کی ٹیم نے (9/118) رن ہی بنا سکی۔ گنگا کی جانب سے ریاض نے سب سے زیادہ 25 رن کی اننگ کھیلی۔ امانت کی جانب سے اصغر نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ آج کا دوسرا مقابلہ ہاجے اور دامودر کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دامودر نے (2/188) رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ ٹیم کی جانب سے باسودیو نے 57 گیندوں پر 103 رن بنائے۔ شرون نے 38 رنوں کی اننگ کھیل کر باسودیو کا ساتھ دیا۔ دوسری اننگ میں اجے ٹیم نے (7/143) رن ہی بنا سکی۔ اجے ٹیم کی جانب سے اشوک گوپ نے سب سے زیادہ 42 رن کی بہترین اننگ کھیلی۔ دومودر کے شرون اور راجیش نے 2-2 وکٹ حاصل کئے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات