Thursday, December 25, 2025
ہومSportsمیدان میں روہت شرما کا راج، سکم کے خلاف برق رفتار سنچری

میدان میں روہت شرما کا راج، سکم کے خلاف برق رفتار سنچری

جے پور،24 دسمبر (یو این آئی ) روہت شرما نے وجے ہزارے ٹرافی کے ایلیٹ گروپ سی کے مقابلے میں اپنی کلاس ثابت کر دی۔ روہت کی 155 رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت ممبئی نے سکم کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔ روہت شرما کو ان کی شاندار کارکردگی پر ‘پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں روہت شرما نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے محض 94 گیندوں کا سامنا کیا اور میدان کے چاروں اطراف چوکے اور چھکوں کی برسات کر دی۔155 گیندوں پر 18 چوکے اور 9 چھکے لگائے۔ روہت اور نوجوان اوپنر انگکرش رگھوونشی (38 رنز) نے پہلی وکٹ کے لیے 141 رنز کی مضبوط شراکت داری قائم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔ ممبئی نے مطلوبہ ہدف محض 30.3 اوورز میں حاصل کر لیا، جبکہ ابھی 117 گیندیں باقی تھیں۔ مشیر خان 27 اور سرفراز خان 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل سکم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔سکم کے نمایاں بلے باز: آشیش تھاپا نے سب سے زیادہ 79 رنز بنائے، جبکہ کرانتی کمار اور کے سائی ستوک نے 34، 34 رنز کا حصہ ڈالا۔: تجربہ کار شاردول ٹھاکر نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ تشار دیشپانڈے، تنوش کوٹیان، شمس ملانی اور مشیر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات