Thursday, January 15, 2026
ہومSports69 ویں نیشنل اسکول سائیکلنگ چیمپئن شپ کے روڈ مقابلے مکمل

69 ویں نیشنل اسکول سائیکلنگ چیمپئن شپ کے روڈ مقابلے مکمل

شطرنج انڈر-14 زمرے کے دوسرے راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،14؍جنوری: محکمہ اسکولی تعلیم و خواندگی کے تحت جھارکھنڈ تعلیم پروجیکٹ کونسل، رانچی کی میزبانی میں منعقدہ 69 ویں نیشنل اسکول سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دوسرے دن رنگ روڈ پر واقع وکاس نیوری میں روڈ سائیکلنگ کے تمام مقابلے کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئے۔ دو دنوں تک جاری رہنے والے انفرادی ٹائم ٹرائل (ITT) اور ماس اسٹارٹ روڈ ریس میں ملک کی مختلف ریاستوں اور اکائیوں کے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مہارت کا لوہا منوایا اور اپنی اپنی ریاستوں کے لیے تمغے جیتے۔اب 15 جنوری سے ٹریک سائیکلنگ مقابلے کھیل گاؤں کے سدھو کانہو ویلوڈروم اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔اسی دوران کھیل گاؤں کے ہری ونش تانا بھگت انڈور اسٹیڈیم میں منعقدہ شطرنج چیمپئن شپ میں انڈر-14 لڑکوں اور لڑکیوں کے زمرے کے دوسرے راؤنڈ کے مقابلے بھی انتہائی دلچسپ رہے۔ ننھے شطرنج کھلاڑیوں نے سمجھ بوجھ، صبر اور حکمت عملی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے “شے اور مات” کے ذریعے اپنے حریفوں کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
شطرنج کے نتائج (لڑکوں کا زمرہ):
سی بی ایس ای نے دہلی کو، تمل ناڈو نے پنجاب کو، سی آئی ایس سی ای نے پڈوچیری کو، کے وی ایس نے مغربی بنگال کو، مہاراشٹرا نے چنڈی گڑھ کو، گجرات نے آسام کو، کیرالہ نے اتر پردیش کو، آندھرا پردیش نے آئی پی ایس سی کو اور جھارکھنڈ نے نوودیا ودیالیہ سمیتی کو شکست دی۔
شطرنج کے نتائج (لڑکیوں کا زمرہ):
تمل ناڈو نے مغربی بنگال کو، مہاراشٹرا نے آندھرا پردیش کو، سی آئی ایس سی ای نے کرناٹک کو، کیرالہ نے آئی پی ایس سی کو، سی بی ایس ای نے پڈوچیری کو، تلنگانہ نے آسام کو اور ہریانہ نے راجستھان اور چنڈی گڑھ کو ہرایا۔ وہیں جھارکھنڈ اور تریپورہ کے درمیان مقابلہ ڈرا رہا۔
روڈ سائیکلنگ نتائج (ITT):
لڑکیاں انڈر-19 (14 کلومیٹر): اندرا کماری (راجستھان) – گولڈ، شوبھا (ہریانہ) – سلور، جیوتی گوپال راٹھور (کرناٹک) – برونز
لڑکے انڈر-17 (14 کلومیٹر): شبھم گودارا (راجستھان) – گولڈ، موکش انیجا (ہریانہ) – سلور، گنجن گودارا (ہریانہ) – برونز
لڑکیاں انڈر-17 (10 کلومیٹر): آشا رانی (ہریانہ) – گولڈ، کومل (ہریانہ) – سلور، مانسی کشور مہاجن (مہاراشٹرا) – برونز
لڑکے انڈر-14 (7 کلومیٹر): انشومن جھا (بہار) – گولڈ، جیون پنکج مارلیشا (مہاراشٹرا) – سلور، جیسون بلسن جے (تمل ناڈو) – برونز
لڑکیاں انڈر-14 (6 کلومیٹر): ڈمپل (راجستھان) – گولڈ، سسمیتا پانڈا (اوڈیشہ) – سلور، کرتیکا (راجستھان) – برونز
روڈ سائیکلنگ نتائج (ماس اسٹارٹ):

  • لڑکے انڈر-19 (40 کلومیٹر): جہانگیر احمد آہنگر (جموں و کشمیر) – گولڈ، مینک (ہریانہ) – سلور، دھرو کوشل (پنجاب) – برونز
  • لڑکیاں انڈر-19 (20 کلومیٹر): شراونی امول کاسر (مہاراشٹرا) – گولڈ، نیرائمتی جے (تمل ناڈو) – سلور، گایتری رچپا کٹور (کرناٹک) – برونز
  • لڑکے انڈر-17 (30 کلومیٹر): اتپل شیر بہادر (گجرات) – گولڈ، ارسلان احمد ڈار (جموں و کشمیر) – سلور، کشونیش راجیش (مہاراشٹرا) – برونز
  • لڑکیاں انڈر-17 (20 کلومیٹر): راجنندنی گنگادھر (مہاراشٹرا) – گولڈ، ہاشینی کے (تمل ناڈو) – سلور، گایتری (مہاراشٹرا) – برونز
  • لڑکے انڈر-14 (14 کلومیٹر): تھانگجام لنگامبا (منی پور) – گولڈ، شرو سنبھاجی والکے (مہاراشٹرا) – سلور، سامی اللہ وانی (جموں و کشمیر) – برونز
  • لڑکیاں انڈر-14 (10 کلومیٹر): ڈمپل (راجستھان) – گولڈ، سپریہ کماری (بہار) – سلور، کرتیکا (راجستھان) – برونز
    روڈ سائیکلنگ مقابلے کے تمام فاتح کھلاڑیوں کو آرگنائزنگ سکریٹری کم اسٹیٹ پروگرام آفیسر جناب دھیرسین اے سورینگ، شیلیندر کمار پاٹھک (جنرل سکریٹری، اسٹیٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن)، سرجیت کمار (نائب صدر، جھارکھنڈ سائیکلنگ ایسوسی ایشن)، دھرمیندر لامبا اور دیگر عہدیداروں نے میڈل پہنا کر اعزاز سے نوازا۔
Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات