Saturday, December 6, 2025
ہومSportsریتیکا ہڈا نے خواتین کے 76 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں جیتا...

ریتیکا ہڈا نے خواتین کے 76 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں جیتا طلائی تمغہ

اولان باتور، یکم جون (یو این آئی) ہندوستان کی ریتیکا ہڈا نے اولان باتور اوپن 2025 ریسلنگ رینکنگ سیریز میں خواتین کے 76 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔پیرس 2024 اولمپکس میں حصہ لینے والی 22 سالہ ہندوستانی پہلوان ریتیکا ہڈا نے ہفتہ کے روز نارڈک سسٹم میں 3-0 کے پرفیکٹ ریکارڈ کے ساتھ جیت حاصل کی، جس کا اختتام فائنل پول میچ میں ہوم فیورٹ اور اینکھ امرین داواناسن کے خلاف 5-2 سے جیت کے ساتھ ہوا۔ہندوستان نے اس دن اپنے کھاتے میں مزید چار تمغوں کا اضافہ کیا۔ دیپک پونیا (مردوں کے 92 کلوگرام)، شکشا (خواتین کے 65 کلوگرام) اور پشپا (خواتین کے 55 کلوگرام) نے ایک ایک چاندی اور جے دیپ (مردوں کے 74 کلوگرام) نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔دیپک پونیا نے لگاتار تین فتوحات کے ساتھ شاندار آغاز کیا، جس میں منگولیا کے ڈیمچیگڈور تمورباٹر پر 10-0 کی تکنیکی برتری اور بیٹ-ایرڈین بیامباسورین پر 4-1 سے سخت جیت شامل ہے۔ اگرچہ انجری کی وجہ سے انہیں اسکاب سادولایف کے خلاف اپنے فائنل میچ سے ہٹائے جانے کے سبب چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔74 کلوگرام میں مقابلہ کرنے والے جے دیپ کو سیمی فائنل میں ایران کے یونس امامی سے 5-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کانسے کے تمغے کے مقابلے میں منگولیا کےتگس جارگلایرڈینیبیٹ کو شکست دی۔اس دوران شکشا اور پشپا دونوں نے اپنے اپنے وزن کے زمرے میں چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔پشپا نے شروعاتی شکست سے ابھرتے ہوئے منگولیا کی دلگن بولورما کو شکست دی اور اوٹگونتویا بیانمنکھ کو شکست دی۔ لیکن آخر کار سونے کے تمغے سے محروم ہوگئیں۔ شکشا خواتین کے 65 کلوگرام نارڈک سسٹم میں چار میں سے تین مقابلے جیت کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ایشین چیمپئن منیشا بھن والا خواتین کے 62 کلوگرام زمرے میں گروپ مرحلے میں باہر ہو گئیں۔ انہوں نے علینا کاسابیوا کے خلاف ابتدائی جیت درج کی لیکن پھر منگولیا کی سابق عالمی چیمپیئن اورخون پوریوڈرج سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ریسلنگ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے تمغوں کی تعداد اب 17 ہے۔ ہندوستان نے چھ سونے، چھ چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات