Saturday, December 6, 2025
ہومSportsچناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت پرآر سی...

چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ میں 11 لوگوں کی موت پرآر سی بی نے سوگ کا اظہار کیا

بنگلورو،5جون(ہ س)۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا خطاب جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کی ٹیم کی استقبالیہ تقریب سے قبل ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بدھ کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھاری ہجوم کی وجہ سے بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد آر سی بی فرنچائزی نے ایک بیان جاری کرکے دکھ کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے، ’’آر سی بی اس المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے تئیں اپنی تعزیت پیش کرتا ہے۔ ہم میڈیا رپورٹس کے ذریعے سامنے آنے والے ناخوشگوار واقعات سے انتہائی غمزدہ ہیں۔ ہم ہر ایک کی حفاظت اور بھلائی کو اہم سمجھتے ہیں۔‘‘
ٹیم کے استقبال کیلئےہزاروں لوگ جمع تھے
آر سی بی کے پہلے آئی پی ایل خطاب کے جشن کے ایک حصے کے طور پر ایک کھلی بس پریڈ اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے لیے ہزاروں شائقین اسٹیڈیم کے باہر جمع تھے لیکن بھیڑ پر قابو نہ پانے کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی۔
وزیراعلیٰ نے معاوضے کا اعلان کیا
کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پروگرام میں کی گئی تبدیلیاں
آر سی بی فرنچائزی نے کہا کہ جیسے ہی انہیں حادثے کا علم ہوا، انہوں نے فوری طور پرتقریب کو مختصر کر دیا اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جیسے ہی ہمیں صورتحال کا علم ہوا، ہم نے فوری طور پر پروگرام میں تبدیلیاں کیں اور انتظامیہ کی ہدایت پر مکمل عمل کیا‘‘۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات