Friday, December 19, 2025
ہومSportsبارڈر-گاوسکر ٹرافی کے بعد وقفہ لیں گے راہل

بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے بعد وقفہ لیں گے راہل

وجے ہزارے ٹرافی کے ناک آوٹ میں نہیں کھیلیں گے

نئی دہلی، 7 جنوری (ہ س)۔ بلے باز کے ایل راہل وڈودرا میں منعقد ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی کے ناک آوٹ راونڈ میں کرناٹک ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پانچوں ٹیسٹ میچوں میں کھیلنے والے راہل ایک وقفہ لیں گے۔ 23 جنوری سے شروع ہونے والی رنجی ٹرافی کے دوسرے مرحلے کے لیے راہل کی دستیابی کے بارے میں فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل اور تیز گیند باز پرسدھ کرشنا، جو دونوں آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم میں تھے، وڈودرا میں کرناٹک کے لیے کھیلیں گے۔ پڈیکل نے پرتھ میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا، جب کہ پرسدھ کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا تھا۔ تیز گیند باز وی ویشکھ چوٹ کی وجہ سے ناک آوٹ رائونڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہفتہ کو وجے ہزارے ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں کرناٹک کا مقابلہ وڈودرا سے ہوگا۔ کرناٹک کی ٹیم اس طرح ہے: مینک اگروال (کپتان)، دیودت پڈیکل، نکن جوس، کے وی انیش، آر سمرن، کے ایل شری جیت، ابھینو منوہر، شریس گوپال (نائب کپتان)، ہاردک راج، پرسدھ کرشنا، وی کوشک، ودیادھر پاٹل، ابھیلاش شیٹی، پروین دوبے، لونیت سسودیا، یشو وردھن پرنتپ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات