Sunday, January 18, 2026
ہومSportsپی ڈبلیو ایل 2026: ہریانہ تھنڈرز کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

پی ڈبلیو ایل 2026: ہریانہ تھنڈرز کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

دہلی دنگل وارئیرز کو 6-3 سے شکست

نوئیڈا،18 جنوری(یواین آئی )جاپانی کشتی کی لیجنڈ پہلوان یوئی سوساکی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہریانہ تھنڈرز نے پرو ریسلنگ لیگ (PWL) 2026 کے پانچویں میچ میں دہلی دنگل وارئیرز کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد 6-3 سے دھول چٹا دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہریانہ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرِ فہرست آ گئی ہے۔میچ کی خاص بات اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور ہریانہ تھنڈرز کی کپتان یوئی سوساکی کا تاریخی مظاہرہ تھا۔ انہوں نے 53 کلوگرام ویمن کیٹیگری میں اپنی حریف ساریکا کو محض 57 سیکنڈز میں 16-0 کے اسکور سے شکست دے کر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین ‘ٹیکنیکل سپیریارٹی‘جیت کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ سوساکی کو ان کی اس ناقابلِ یقین پرفارمنس پر ‘پلیئر آف دی میچ‘قرار دیا گیا، جبکہ دہلی کے توران بائراموف کو ‘فائٹر آف دی میچ‘کا ایوارڈ ملا۔ہریانہ کی کاجل ڈھوچک نے 76 کلوگرام زمرے میں اناستاسیا کو 6-5 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی۔ 57 کلوگرام مردوں کے مقابلے میں انکوش چندرم نے شبھم کو 13-3 سے ہرا کر اسکور 2-0 کر دیا۔فیصلہ کن لمحات میں یوئی سوساکی کی ریکارڈ ساز فتح کے بعد، انیرودھ گلیا (13-0) اور نیہا سانگوان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر ہریانہ کی جیت یقینی بنا دی۔دہلی کے کپتان سجیت کلکل نے 65 کلوگرام میں پہلی کامیابی دلائی، جبکہ توران بائراموف نے 74 کلوگرام میں 8-1 سے فتح حاصل کی۔ آخری مقابلہ ہریانہ کے دستبردار ہونے کی وجہ سے دہلی کے نام رہا، لیکن مجموعی برتری ہریانہ کے پاس ہی رہی۔”میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میرا ہدف شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنا تھا تاکہ ٹیم کو برتری مل سکے۔ یوئی سوساکی (ہریانہ تھنڈرز)”میچ کانٹے دار تھے لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھ کر اگلے مقابلوں میں بہتر واپسی کریں گے۔ سجیت کلکل (دہلی دنگل وارئیرز)

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات