ہومSportsپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

Facebook Messenger Twitter WhatsApp

کراچی،19 اپریل ( یو این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 10 رنز سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں سلطانز کے 208 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے بلے بازوں سے بھرپور مزاحمت کی تاہم وہ جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئے۔کنگز کی ٹیم 196 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس میں ریزاہینڈرکس کے 49 اور عباس آفریدی کے 34رنز شامل تھے۔کراچی کو جیت کے لیے آخری 6 گیندوں پر 18 رنز درکار تھے، تاہم ٹیم 208 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی اور 196 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کراچی کنگز کی جانب سے آخری لمحات میں حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 10 گیندوں پر 23 رنز بنائے، جس میں دو شاندار چھکے شامل تھے، مگر وہ ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے اور 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہوگئے۔ جب کہ سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 32رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔سلطانز کا آغاز مایوس کن رہا جب دوسرے اوور کی تیسری گیند پر خوشدل شاہ نے اسٹیو اسمتھ کو صفر پر آؤٹ کر کے کراچی کنگز کو بڑی کامیابی دلائی۔اس کے بعد اویس ظفر اور جوش فلپ نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کا اسکور 50 سے اوپر لے گئے۔ دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت قائم ہوئی، تاہم خوشدل شاہ نے ایک بار پھر وار کرتے ہوئے جوش فلپ کو آؤٹ کر دیا جنہوں نے 23 گیندوں پر 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔شان مسعود نے کریز پر آکر اویس ظفر کا ساتھ دیا اور ٹیم کا اسکور 100 کے پار پہنچایا۔ خوشدل شاہ نے اپنی بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے اویس ظفر کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے 36 رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں معین علی نے شان مسعود کو 46 رنز پر آؤٹ کر کے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔کپتان ایشٹن ٹرنر 11 اور عرفات منہاس 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی اور ایڈم زیمپا نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نواز 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔آخری اوور میں محمد عمران نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کا اسکور 200 سے اوپر پہنچا دیا۔ وہ 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ محمد وسیم نے 7 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ 35 رنز دے کر 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے، معین علی نے دو جبکہ حسن علی اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.