Wednesday, December 10, 2025
ہومSportsFIDE سرکٹ 2025 میں پرگیانانند کا دبدبہ

FIDE سرکٹ 2025 میں پرگیانانند کا دبدبہ

کینڈیڈیٹس 2026 کیلئے کیا کوالیفائی

نئی دہلی،9؍دسمبت (ایجنسی) بھارتی گرینڈ ماسٹر آر. پرگیانانندنے FIDE سرکٹ 2025 جیت کر کینڈیڈیٹس 2026 میں اپنی جگہ یقینی کر لی ہے۔ وہ اگلے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ میں بھارت کے اکیلے مرد کھلاڑی ہوں گے۔ سال بھر کئی بڑے ٹورنامنٹس میں ان کے شاندار کھیل نے انہیں یہ موقع دلایا۔چنئی کے 19 سالہ اس گرینڈ ماسٹر نے 2025 میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے “وائک آن جی ماسٹرز”، “سپر بیٹ چیس کلاسک رومانیہ”، “اُزچیس کپ ماسٹرز” اور “لندن چیس کلاسک اوپن” جیسے بڑے ٹورنامنٹس جیتے۔ اس کے علاوہ، “اسٹیپن آواجیان میموریل” میں دوسرا مقام حاصل کیا اور “سنک فیلڈ کپ” میں ٹاپ-15 میں شامل رہے۔ حال ہی میں ہونے والے FIDE ورلڈ کپ میں وہ چوتھے راؤنڈ تک پہنچے تھے۔خواتین میں تین بھارتی کھلاڑی دیویا دیشموکھ، کونرو ہمپی اور آر. وشالی پہلے ہی خواتین کینڈڈیٹس 2026 کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔کینڈڈیٹس 2026 کے آٹھ کھلاڑیوں میں سے ابھی تک سات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں انیش گیری، فیبیانو کاروانا، ماتیاس بلو بوم، جاوخیر سنداروف، ویئی یی، آندرے ایسپینکو اور پرگیانانندشامل ہیں۔ آخری آٹھواں مقام اُس کھلاڑی کو دیا جائے گا، جس کی اگست 2025 سے جنوری 2026 تک 6 ماہ کی اوسط اسٹینڈرڈ ریٹنگ سب سے زیادہ ہو۔اس کے لیے کھلاڑی کو 1 فروری 2025 سے 1 جنوری 2026 کے درمیان کم از کم 40 اسٹینڈرڈ گیم کھیلنا لازمی ہے، جن میں 6 ماہ میں کم از کم 15 گیم شامل ہوں۔کینڈڈیٹس 2026 28 مارچ سے 16 اپریل 2026 کے درمیان پیجیا، قبرص کے کیپ سینٹ جارجس ہوٹل اینڈ ریزورٹ میں کھیلا جائے گا۔ڈی گوکش نے سال 2024 میں 17 سال کی عمر میں ٹورنٹو میں کینڈڈیٹس شطرنج ٹورنامنٹ جیت کر سب سے کم عمر میں یہ ٹورنامنٹ جیتنے والے کھلاڑی بنے۔ ان سے پہلے 1984 میں روسی کھلاڑی گیری کاسپاروف نے سب سے کم عمر 22 سال میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔بھارت سے دو شطرنج کھلاڑیوں نے اب تک یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے۔ گوکش نے سال 2024 میں جیتا تھا۔ جبکہ ان سے پہلے پانچ بار کے ورلڈ چیمپیئن وشواناتھن آنند نے 1995 میں پہلی بار کینڈڈیٹس ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 26 سال تھی۔کینڈڈیٹس ٹورنامنٹ، FIDE ورلڈ چیمپیئن بننے کے عمل کا آخری اور سب سے اہم مقابلہ ہوتا ہے۔ یہ ورلڈ چیمپیئن شپ میچ سے بالکل پہلے کھیلا جاتا ہے۔ اہمیت کے لحاظ سے یہ ورلڈ چیمپیئن شپ کے بعد دوسرا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، کیونکہ اس کا فاتح موجودہ ورلڈ چیمپیئن کو چیلنج دیتا ہے۔ FIDE 1948 سے ورلڈ چیمپیئن شپ اور 1950 سے کینڈڈیٹس ٹورنامنٹ کروا رہا ہے۔ 2013 سے یہ ٹورنامنٹ ہر دو سال میں ہوتا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات