Sunday, December 7, 2025
ہومSportsپرتگال نے ڈنمارک کو ہرا کر نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں...

پرتگال نے ڈنمارک کو ہرا کر نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

لزبن، 24 مارچ (ہ س)۔ پرتگال کے فرانسسکو ٹرنکاؤ نے بینچ سے اتر کر دو گول کئے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ،جس سے پرتگال نے اتوار کو اضافی وقت میں ڈنمارک کو 5-2 سے ہرا کر مجموعی طور پر 5-3 سے کامیابی حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ پرتگال نے یوئیفا نیشنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔
رونالڈو نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا
رونالڈو بھلے ہی شروعاتی پنالٹی سے محروم رہ گئے ہوں لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔ اگرچہ انہیں اضافی وقت کے دوران بینچ پر بیٹھنا پڑا، پھر بھی انہوں نے شائقین کی حوصلہ افزائی جاری رکھی اور پرتگال بالآخر ڈنمارک کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں کامیاب ہوگیا۔کوپن ہیگن میں پہلے مرحلے میں ڈنمارک نے راسمس ہوجلنڈ کے گول کی بدولت 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب ڈنمارک کے کلیدی ڈیفینڈر یوجوآخم مالے نے کیمپ چھوڑ دیا کیونکہ انہیں اپنے بچے کی پیدائش کیلئے جانا تھا۔ ان کے متبادل پیٹرک ڈورگو نے پرتگال کو ابتدائی پنالٹی دی جب انہوں نے تیسرے ہی منٹ میں باکس میں رونالڈو کو نیچے گرا دیا۔
ابتدائی جدوجہد اور پرتگال کی واپسی
رونالڈو نے پنالٹی خود لی لیکن ڈنمارک کے گول کیپر کاسپر شمائکل نے شاندار سیو کر کے انہیں گول کرنے سے روک دیا۔ اس کے بعد 17ویں منٹ میں رونالڈو کو نونو مینڈس کے شاندار کراس سے گیند کو ہیڈ کرنے کا موقع ملا لیکن شمائکل نے انہیں دوبارہ مایوس کیا۔تاہم پرتگال کو برتری 38ویں منٹ میں ملی جب ڈنمارک کے دفاعی کھلاڑی جوآخم اینڈرسن نے غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں ڈال دی۔ لیکن 56ویں منٹ میں ڈنمارک کے راسمس کرسٹینسن نے کارنر سے ہیڈر کے ذریعے اسکور برابر کردیا۔
ٹرنکاؤ بنے ہیرو
اس کے بعد رونالڈو نے 67ویں منٹ میں شاندار اینگل سے گول کر کے پرتگال کو ایک بار پھر برتری دلا دی لیکن کرسچن ایرکسن نے 76ویں منٹ میں گول کر کے ڈنمارک کو دوبارہ مجموعی اسکور میں آگے کر دیا۔یہیں سے فرانسسکو ٹرنکاؤ نے کھیل کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے 86ویں منٹ میں گول کر کے اسکور 3-3 کر دیا اور میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ اس کے بعد 91ویں منٹ میں ٹرینکاؤ نے شاندار چپ شاٹ سے گول کر کے پرتگال کو برتری دلا دی۔ڈنمارک نے آخر وقت تک سخت مقابلہ کیا لیکن ٹرینکاو کے دوسر ے گول کے بعد اس کی توانائی ختم ہوگئی۔ اس کے بعد پرتگال کے متبادل کھلاڑی گونسالو راموس نے ایک اور گول کر کے پرتگال کی فتح کو مزید شاندار بنا دیا۔سیمی فائنل میں اب پرتگال کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جس نے اٹلی کو 5-4 کے مجموعی اسکور سے شکست دی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات