ہومSportsپہلے کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 2026:

پہلے کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 2026:

جھارکھنڈ کی ملکھمب ٹیموں نے جیتا کانسی کا تمغہ

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی ، 04؍ اپریل: پہلے کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز 2026 میں جھارکھنڈ کے لڑکوں اور لڑکیوں کی ملکھمب ٹیم نے اوور آل رینکنگ میں دوہرے خطاب کے ساتھ تیسری پوزیشن یعنی کانسی کا تمغہ جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔ یہ مقابلہ امبیکاپور، سرگوجا کے گاندھی اسٹیڈیم (چھتیس گڑھ) میں 2 اپریل سے 4 اپریل 2026 تک منعقد ہوا۔ جھارکھنڈ کی ملکھمب ٹیم نے کانسی کے تمغے کے ساتھ چمچماتی ٹرافی پر قبضہ جما کر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا۔جھارکھنڈ لڑکیوں کی ٹیم کی جانب سے کپتان ہنسیکا کماری، نائب کپتان سیما کماری، بھومیکا کماری، ادیتی کماری، چندنا کماری اور ورشا کماری جبکہ لڑکوں کے زمرے میں کپتان روہن کمار، نائب کپتان آرین لوہرا، ستیہ ویر کمار، رنویر کمار، ارون کمار اور انمول باکھلا نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔اس شاندار کامیابی پر جھارکھنڈ اسٹیٹ ملکھمب ایسوسی ایشن کے صدر جگدیش سنگھ “جگو”، جنرل سکریٹری ڈاکٹر اجے جھا، نائب صدر وویک کمار، جوائنٹ سکریٹری نتیش کمار ساہو، سرپرست سجل بنرجی، سپر اسپیڈ کھو کھو اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو صدر بھارت کمار، خزانچی شہزاد قریشی، سینئرنائب صدر آشوتوش دویدی، مسز ایکتا جھا، نائب صدر اکھلیشور اپادھیائے، مکیش کمار، سورج پانڈے، جوائنٹ سکریٹریز چندرکانت لال اور کش کمار ساہو، سینئر انسٹرکٹر سنجے کمار، شبھم سنگھ، سریتا کماری، نکھل کمار، ابھیشیک کمار، دیویا رانی گپتا، وید پرکاش تیواری، مسز خوشبو کماری، انسٹرکٹرز گمبھیر کمار، مسز ریا کماری، راہول کمار، شری کانت کمار، دیپک مرانڈی، ہیمنت مرانڈی، اماکانت اراؤں، وراٹ کچھپ اور کئی معزز شخصیات نے ٹیم کے تمام ارکان کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات