Saturday, December 6, 2025
ہومSportsپاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کیلئے نعمان علی کو ٹیم...

پاکستان نے انگلینڈ کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کیلئے نعمان علی کو ٹیم میں جگہ دی

کراچی، 25 ستمبر (یو این آئی) پاکستان نے 7 اکتوبر سے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے پہلے میچ کے لیے 15 رکنی ٹیم میں لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کو شامل کیا ہے۔37 سالہ علی زخمی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لیں گے۔ علی نے پاکستان کے لیے کھیلے گئے 15 ٹیسٹ میچوں میں 33.53 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی کیریئر کی بہترین کارکردگی سری لنکا کے خلاف 70 رنز کے عوض سات وکٹیں ہیں۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے مصروف شیڈول کی وجہ سے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل اپنے کھلاڑیوں کوکچھ ضروری آرام دینا عقل مندی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ “ہم اپنے حامیوں کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔”انگلینڈ کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم اس طرح ہے: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، نعمان علی، سیم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات