بیونس آئرس، 18 مارچ (ہ س)۔ انٹر میامی کے اسٹار فارورڈ لیونل میسی ارجینٹینا کے آئندہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر یوروگوئے اور برازیل کے خلاف نہیں کھیل پائیں گے۔ ارجینٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔37 سالہ میسی کو ارجینٹینا کے 26 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، حالانکہ انہوں نے اتوار کو ایم ایل ایس مقابلے میں اٹلانٹا یونائیٹڈ کے خلاف انٹر میامی کے لیے پورے 90 منٹ کھیلے اور ایک شاندار گول بھی کیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کو میچ کے دوران بائیں ران میں چوٹ (ایڈکٹر اسٹرین) لگی، جس کی وجہ سے وہ یورگوئے (جمعہ، اوے میچ) اور برازیل (منگل، ہوم میچ) کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔ارجینٹینا کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے بھی 33 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست سے پاولو ڈیبالا (روما)، جیوانی لو سیلسو (ریئل بیٹس) اور گونزالو مونٹیل (ریور پلیٹ ) کو حتمی اسکواڈ سے باہر کردیا ہے۔ ارجینٹینا اس وقت 12 میچوں میں 25 پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں پر مشتمل جنوبی امریکی کوالیفا ئنگ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ یورگوئے 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ارجینٹینا کی 26 رکنی ٹیم:
گول کیپر: ایمیلیانو مارٹنیز، جیرونیمو رولی، والٹر بینیٹیز۔
ڈیفنڈرز: ناہوئیل مولینا، کرسٹین رومیرو، جرمن پیزیلا، لیونارڈو بالرڈی، جوآن فوئتھ، نکولس اوٹامینڈی، فاکنڈو میڈینا، نکولس ٹاگلیافیکو۔
مڈفیلڈرز: لیانڈرو پیریڈس، اینزو فرنانڈیز، روڈریگو ڈی پال، ایککیوئل پالاسیوس، الیکسس میکالیسٹر، میکسیمو پیرون، جولیانو سیمون، بنجامن ڈومنگیوز، تھیاگو الماڈا۔
فارورڈز: نکولس گونزالیز، نکولس پاز، جولین الواریز، لاوٹارو مارٹنیز، سینٹیاگو کاسترو، اینجل کوریا۔



