Sunday, December 7, 2025
ہومSportsآئی پی ایل 2025 کے فائنل میں پہنچنے پر کپتان رجت نے...

آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں پہنچنے پر کپتان رجت نے کہا – ہم اپنے منصوبوں کو لیکر واضح تھے

ملاں پور، 30 مئی (ہ س)۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات کو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ چوتھی بار ہے جب بنگلور کی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔ اس جیت کے بعد کپتان رجت پاٹیدار نے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم جہاں بھی کھیلتی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے ہوم گراونڈ پر ہیں۔ پلیز اسی طرح حمایت کرتے رہیں۔میچ کے بعد کپتان رجت پاٹیدار نے گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’ہم اپنے منصوبوں کو لیکر واضح تھے، خاص طور پر گیندبازی میں۔ تیز گیند بازوں نے پچ کا اچھا استعمال کیا۔ سویش نے بھی بہت اچھی لائن لینتھ میں گیندبازی کی۔ میں ہمیشہ ان کے کردار کے بارے میں واضح ہوں – اسے صرف اسٹمپ کو نشانہ بنانا ہوتا ہے۔ اس کی گوگلی پڑھنا بلے بازوں کے لیے آسان نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے میں اسے زیادہ ہدایات نہیں دیتا، تاکہ وہ کنفیوز نہ ہو۔‘‘پاٹیدار نے مزید کہا، ’’فل سالٹ جس انداز میں شروعات دیتے ہیں، وہ دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ میں ہمیشہ آر سی بی کے مداحوں کا شکر گزار ہوں – ہم جہاں بھی کھیلتے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے ہوم گراونڈ پر کھیل رہے ہیں۔ براہ کرم ہمیں اس طرح سپورٹ کرتے رہیں۔‘‘56 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلنے والے فل سالٹ نے کہا، ’’یہ بہت اچھا لگ رہا ہے، گیند تھوڑی چل رہی تھی، لیکن یہ اس سیزن کی سب سے خراب پچ نہیں تھی۔ میرے ذہن میں صرف ایک ہی بات چل رہی تھی – ‘ارشدیپ سے آوٹ مت ہونا۔ وہ مجھے لیگ مرحلے میں دو بار آو ٹ کر چکے ہیں، اس لیے مختلف طریقوں سے صرف گیند پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’میں نے میچ سے قبل کوچ اینڈی فلاور سے کہا تھا کہ سفر اور وقفہ ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، اب اس فتح کے ساتھ ہمیں ضروری رفتار مل گئی ہے، جو ٹورنامنٹ کے اس مرحلے پر بہت اہم ہے۔‘‘پلیئر آف دی میچ لیگ اسپنر سویش شرما نے 4 اوور میں 3 وکٹیں لے کر پنجاب کی کمر توڑ دی۔انہوں نے کہا، ’’میں نے وہی کیا جو کوچ نے پلان کیا تھا۔ میں آج گیندبازی کرتے ہوئے بہت اچھا محسوس کر رہا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ کوئی بھی میری گوگلی نہیں پڑھ پا رہا تھا جس سے میرا اعتماد بڑھ گیا۔ ہم نے اسے عام میچ کی طرح لیا اور سیمی فائنل کی طرح خود پر دباو نہیں ڈالا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا، ’’مجھے ٹیم میں ایک ہی کردار دیا گیا ہے، اسٹمپ پر حملہ کرنا۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات