پیرس، 03 جون (یواین آئی ) سربیا کے عظیم ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے فرینچ اوپن میں برطانیہ کے کیمرون نوری کو شکست دےکر سنگلز زمرےمیں اپنی 100ویں جیت درج کی۔پیر کو کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں 38 سالہ جوکووچ نے برطانیہ کے نوری کو 6-2، 6-3، 6-2 سے شکست دی اور مسلسل 16ویں سال رولانڈ گیروس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔میچ کے بعد جوکووچ نے کہا، “یہ تعداد بہت خوبصورت ہے اور101 ویں فتوحات زیادہ بہتر لگتی ہیں۔ میں ایک اور فتح کی تلاش جاری رکھوں گا، ظاہر ہے کہ میرے لئے یہ یہاں ختم نہیں ہوا۔ میں اس کھیل میں تاریخ رقم کرکے بہت عزت محسوس کر رہا ہوں، جس نے مجھے میری زندگی میں سب کچھ دیا ہے۔”ایک اور مقابلے میں ڈنمارک کے ٹیلن گریکسپور کے پیٹ میں تکلیف کی وجہ سے 6-4، 3-0 سے پیچھے ہونے پر میچ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے جرمنی کے ایلیگزینڈر زیوریو نے آٹھ سال میں ساتویں بار اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ عالمی نمبر ایک اٹلی کے جینیک سینر نے 17ویں سیڈ روس کے اینڈری روبلیو کو 6-1، 6-3، 6-4 سے ہرایا۔ اگلے راؤنڈ میں اٹلی کے سینر کا مقابلہ قازقستان کے ایلیگزینڈر ببلیک سے ہوگا۔خواتین کے ایونٹ میں 22 سالہ فرانسیسی وائلڈ کارڈ لوئس بوئسن نے تیسری سیڈ جیسکا پیگولا کو 3-6، 6-4، 6-4 سے ہرا کر شاندار واپسی کی اور 2017 کے بعد رولانڈ گیروس کے آخری آٹھ میں پہنچنے والی پہلی فرانسیسی خاتون بن گئیں۔ایک اور میچ میں امریکی اسٹار کوکو گاف نے روس کی ایکاترینا ایلیگزینڈرووا کو 6-0، 7-5 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔



