Friday, December 5, 2025
ہومSportsنیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹ سے شکست دی

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چار وکٹ سے شکست دی

سیریز بھی جیت لی

ہیملٹن، 22 نومبر (یو این آئی) میٹ ہینری (چار وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کے بعد مارک چیپ مین (64) اور مائیکل بریسویل (ناٹ آؤٹ 40) کی شاندار بلے بازی کے دم پر نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 117 گیندیں باقی رہتے ہوئے چار وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز بھی 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ میٹ ہینری کو ’پلیئر آف دی میچ‘ اور کائل جیمی سن کو ’پلیئر آف دی سیریز‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔162 رن کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اُتری نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 32 کے اسکور پر اپنی تین وکٹ گنوا دیں۔ ڈیون کونوے (11)، رچن رویندر (14) اور وِل ینگ (تین) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایسے مشکل وقت میں مارک چیپ مین اور ٹام لیتھم نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کے لیے 38 رن جوڑے۔ اسی دوران 20ویں اوور میں روسٹن چیس نے ٹام لیتھم (10) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو چوتھا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آنے والے مائیکل بریسویل نے مارک چیپ مین کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 75 رن جوڑ کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ 28ویں اوور میں جیڈن سیلز نے مارک چیپ مین کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پانچویں کامیابی دلائی۔ مارک چیپ مین نے 63 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 رن کی اننگز کھیلی۔ مچل سینٹنر (نو رن )چھٹے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے 30.3 اوور میں چھ وکٹ پر 162 رن بنا کر مقابلہ چار وکٹ سے جیت لیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات