Saturday, December 6, 2025
ہومSportsمودی نے وندے بھارت میں بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق کیا

مودی نے وندے بھارت میں بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق کیا

طالب علم اپنے خواب شیئر کیے

بنگلورو، 10 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بنگلورو میں وندے بھارت ٹرین میں سفر کرنے والے اسکولی بچوں سے ایک پرانے دوست کی طرح بات کی اور اسے زندگی بھر کے لیے یاد رکھنے والا لمحہ بنا دیا۔اپنے مصروف شیڈول کے درمیان بشمول نما میٹرو یلو لائن اور کئی ریلوے پروجیکٹوں کا افتتاح کے بعد مسٹر مودی نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر ہنسی مذاق کیا اور ان کی کہانیاں سنیں۔ “انہوں نے لطیفے سنائے، ہمارے مشاغل کے بارے میں پوچھا اور ہمیں ایسا محسوس کرایا کہ ہم اس کے اپنے خاندان کے افراد ہیں، ٹرین میں سفر کرنے کے لیے منتخب ہونے والی طالبہ جیشمہ نے مسکراتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے ہر بچے کا تعارف حاصل کرتے ہوئے ان سے بات چیت کا آغاز کیا۔ ایک طالب علم اور ریاستی سطح کے تائیکوانڈو کھلاڑی نے مسٹر مودی کے ساتھ اپنے کھیلوں کے سفر کا اشتراک کیا، انہوں نے ریلوے کالونی میں چھٹی جماعت کے تربیتی سیشن سے لے کر ریاست کی نمائندگی تک اپنے سفر کے بارے میں بتایا۔ایک اور بچے نے مسٹر مودی کو بتایا کہ وہ یونین پبلک سروس کمیشن (یوپی ایس سی) کا امتحان پاس کرنا چاہتی ہے اور وہ ایک گلوکارہ بھی ہے۔ “انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’تو آپ بھی سرکاری نوکری چاہتی ہو۔‘‘ایک نوجوان ڈانسر اور کھیلوں کے شوقین نے کہا کہ اس کی گھبراہٹ اس وقت ختم ہو گئی جب مسٹر مودی نے ان سے پوچھا کہ وہ پہلی بار وندے بھارت ٹرین میں سفر کر رہی ہیں۔ “میں نے انہیں بتایا کہ یہ آرام دہ اور صاف ہے۔انہوں نے مجھ سے اپنے خاندان کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنے کو کہا۔‘بات چیت ہنسی اور مذاق تک محدود تھی۔ بہت سے بچوں نے کہا کہ وہ مسٹر مودی کے میک ان انڈیا اور دیسی ٹیکنالوجی پر زور دینے سے متاثر ہیں۔ ایک نے کہا کہ “بے خوف لیکن قابل غور فیصلے” لینے کی ان کی قابلیت وہ چیز تھی جس کی وہ تقلید کرنا چاہتی تھی۔ “وہ فیصلہ لینے سے پہلے سنتے ہیں – یہ ایک ایسی خوبی ہے جس کی میں تعریف کرتی ہوں۔‘‘

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات