Saturday, December 6, 2025
ہومSportsمارک مارکیز نے جرمن موٹو جی پی جیت لیا، بھائی الیکس پر...

مارک مارکیز نے جرمن موٹو جی پی جیت لیا، بھائی الیکس پر چیمپئن شپ کی برتری کو مزید مستحکم کیا

زاکسنرینگ، 14 جولائی (ہ س)۔ ڈوکاٹی رائیڈر مارک مارکیز نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ انہیں ’کنگ آف زاکسنرینگ‘ کیوں کہا جاتا ہے۔ اپنی 200ویں موٹو جی پی ریس میں حصہ لیتے ہوئے، مارکیز نے اتوار کو جرمن گراں پری کا خطاب جیت لیا۔ یہ ایک ایسی ریس تھی، جو آخر تک صرف10رائیڈرس کے مکمل کر سکنے کے باعث’’سروائیول ٹیسٹ‘‘ بن گئی۔یہ زاکسنرینگ میں مارک کی نویں موٹو جی پی جیت تھی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھائی الیکس مارکیز پر چیمپئن شپ کی برتری کو 83 پوائنٹس تک بڑھا دیا۔ ایلکس دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ مارک کے ڈوکاٹی کے ساتھی فرانسسکو بگنیا تیسرے نمبر پر رہے اور اب چیمپئن شپ میں مارک سے 147 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ایلکس نے اس ریس میں پانچویں گرڈ پوزیشن سے شروعات کی اور یہ ان کی 100ویں موٹو جی پی ریس تھی۔ خاص بات یہ رہی کہ وہ ڈچ گراں پری میں ہاتھ کے فریکچر اور سرجری سے ابھی تک صحت یاب ہو رہے ہیں، اس کے باوجود انہوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ریس کے دوران،کئی رائیڈرس پہلے موڑ (ٹرن 1) پر کریش ہو گئے، جن میںوی آر 46 ریسنگ کے فیبیو ڈی گیانانٹونیو اور اپریلیا کے مارکو بیزیکی جیسے دعویدار شامل تھے، جو اس وقت دوسرے نمبر پر چل رہے تھے۔حالانکہ،یہ دن مکمل طور پر مارک مارکیز کے نام رہا۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ ٹریک پر جیت کا جشن خاص انداز میں بنایا اپنی موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر، ڈانس کرتے ہوئے انہوں نے چیکر والے جھنڈے کو عبور کیا۔ یہ مسلسل چوتھا ویک اینڈ رہا جب انہوں نے اسپرنٹ اور مین ریس دونوں جیتے۔مارک نے کہا، ’’زاکسنرینک میں ایک اور جیت حاصل کرنا بہت خاص ہے۔ میں شروع سے ہی پراعتماد تھا کیونکہ ہم یہاں مسلسل تین جیت کے ساتھ آئے تھے۔ اب ہم کہہ سکتے ہیں کہ آدھا سیزن مکمل ہو چکا ہے، لیکن ہمیں اگلے حصے میں بھی پوری توجہ مرکوز رکھنا ہو گی۔‘‘ہفتہ کو انہوں نے سیزن کی اپنی ساتویں پول پوزیشن حاصل کی اور گیلے ٹریک پر اسپرنٹ ریس بھی جیتی تھی، حالانکہ پہلے موڑ پر غلطی ہوئی تھی۔ لیکن مرکزی دوڑ میں انہوں نے شاندار آغاز کیا اور ٹرن 1 میں برتری حاصل کی، اس کے بعد بیزیکی اور ڈی گیانتونیو رہے۔جیسے جیسے ریس آگے بڑھی، مارک نے اپنی سبقت بنانا شروع کر دی۔وہیں پیچھے بیزیکی اور گیاننتونیو آپس میں پوزیشن بدلتے رہے اور ایلکس و پیڈرو اکاسٹا چوتھے پوزیشن کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ لیکن بالآخر جیت مارک مارکیز کے نام رہی جو اس وقت موٹو جی پی سیزن میں زبردست فارم میں ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات