Saturday, January 10, 2026
ہومSportsمارنگ گومکے جے پال سنگھ منڈا فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

مارنگ گومکے جے پال سنگھ منڈا فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز

رانچی میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،5؍جنوری: کو مرکزی سرنا سمیتی کے زیر اہتمام مارنگ گومکے جے پال سنگھ منڈا کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ اس کھیل کا انعقاد ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی کے فٹ بال گراؤنڈ میں کیا گیا۔ مرکزی سرنا سمیتی کے زیر اہتمام منعقدہ اس فٹ بال مقابلے کا افتتاح بطور مہمان خصوصی راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ آدتیہ ساہو اور سابق وزیر امر کمار باوری نے میچ شروع کروا کر کیا۔پروگرام میں بطور مہمانانِ اعزازی امرناتھ چودھری، نانھے کچھپ، آدیواسی بچاؤ سنگھرش سمیتی کے صدر پرکاش لکڑا، جھارکھنڈ مکتی مورچہ نامکم کے بلاک صدر چامو بیک، بینک آف انڈیا آل انڈیا جنرل سیکرٹری سنیل لکڑا، چڈری پوجا سمیتی کے صدر سبلو منڈا، پنکو ساہو، نرملا کانوینٹ ہائی اسکول کی پرنسپل وجے شرما، گووند اراؤں، منّا لکڑا، شیلیش سنگھ، ایڈل ہاتو سرنا سمیتی کے صدر گڈو منڈا، جھارکھنڈی کلاکار علاقائی سوسائٹی کے سیکرٹری مونو راج، سابق کونسلر نکول ترکی، سماجی کارکن امول کچھپ، سابق مکھیا کھجری پردیپ کجر، سماجی کارکن پری کچھپ، ستیش منج، روی ساگر، سمت ٹوپو، پرمیشور لکڑا، سنیل منڈا، پرکاش منڈا، سوریا کانت منڈا، طالب علم رہنما امرت منڈا، آدیواسی طلباء یونین کے صدر وویک ترکی، اتم منڈا، سنیل مہتو اور دیگر موجود تھے۔آج کا پہلا میچ ابھیمنیو منڈا نامکم فٹ بال کلب اور آدیواسی ہاسٹل کے درمیان کھیلا گیا، جس میں ابھیمنیو منڈا نامکم فٹ بال کلب فاتح رہا۔ دوسرا میچ منڈا راجہ اور پاہن برادرز کے درمیان ہوا، جس میں منڈا راجہ نے کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ابھیمنیو منڈا نامکم فٹ بال کلب نے جیت درج کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کل مورخہ 6 جنوری 2026 کو پہلا میچ بانڈا منڈا فٹ بال کلب اور ویر کوچا فٹ بال کلب کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا میچ نرمل برادرز اور اے بی سی پی فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔
آج کے اس پروگرام میں بنیادی طور پر مرکزی سرنا سمیتی کے صدر ببلو منڈا، چیف پاہن شری جگلال پاہن، پردھان جنرل سیکرٹری اشوک منڈا، جنرل سیکرٹری مہادیو ٹوپو، امر ٹوپو، ششی ٹوپو، شمبھو ٹوپو، ساگر رانا، سندیپ منڈل، منّا ہیمبرم، روی ساگر، پون لوہار، راجیو رنجن، سنیل کرکیٹا، رمیش اراؤں، شوبھا کچھپ، کرن ترکی، مکیش منڈا، سنتوش منڈا، آشیش منڈا، مہادیو منڈا اور دیگر شریک تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات