Saturday, December 6, 2025
ہومSportsمانچسٹرٹیسٹ : راہل اور گل نے بھارتیہ اننگ کو سنبھالا

مانچسٹرٹیسٹ : راہل اور گل نے بھارتیہ اننگ کو سنبھالا

صفر پر گنوائے 2 وکٹ ؛ انگلینڈ نے بنائے 669 کا بڑا اسکور

مانچسٹر، 25 جولائی (ایجنسی)مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن ہندوستانی ٹیم مشکل میں ہے۔ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 67 رنز بنا کر 2 وکٹیں گنوا چکی ہے۔ ٹیم انگلینڈ سے 244 رنز پیچھے ہے۔ کے ایل راہول اور کپتان شبمن گل ناقابل شکست ہیں۔ دونوں نے پچاس کی شراکت داری کی ہے۔اوپنر یشسوی جیسوال اور سائی سدرشن بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ دونوں کو کرس ووکس نے پہلے ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ہفتہ کو میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 669 رنز بنائے۔ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں یہ اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔انگلینڈ نے آسٹریلیا کا 656/8 ڈی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جو کینگرو ٹیم نے 1964 میں بنایا تھا۔اس طرح انگلش ٹیم کو پہلی اننگز میں 311 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ ٹیم انڈیا پہلی اننگز میں 358 رن پر ڈھیر ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹوکس اور روٹ نے سنچریاں اسکور کیں، 3 بلے بازوں نے ففٹیز اسکور کیں۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس نے 141 رنز بنائے جب کہ جو روٹ نے 150 رنز بنائے۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 94، جیک کراؤلی نے 84 اور اولی پوپ نے 71 رنز بنائے۔ نمبر 8 بلے باز برائیڈن کارس نے 47 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمراہ اور واشنگٹن سندر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایک ایک وکٹ انشول کمبوج اور محمد سراج کے حصے میں آئی۔راہول اور گل نے پچاس کی شراکت داری کی۔16ویں اوور میں کے ایل راہول اور شبمن گل نے سنچری پارٹنرشپ مکمل کی۔ ٹیم انڈیا نے صفر کے اسکور پر دو وکٹ گنوائے تھے۔ اوپنر یشسوی جیسوال اور سائی سدرشن صفر پر آؤٹ ہوئے۔مانچسٹر ٹیسٹ کے چوتھے دن کا پہلا سیشن انگلینڈ کے نام رہا ہے۔ 25.1 اوورز کے اس سیشن میں 126 رنز بنائے اور 5 وکٹیں گریں۔بھارت نے صرف ایک رن کے اسکور پر 2 وکٹیں گنوا دیں۔ جبکہ 544/7 پر دن کا آغاز کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم 669 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بین اسٹوکس نے 141 رنز کی اننگز کھیلی۔کرس ووکس نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ہفتہ کو ہندوستان کی دوسری اننگز میں لنچ سے پہلے لگاتار دو گیندوں پر دو وکٹ لے کر میچ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط کر دی۔ لنچ تک ہندوستان کا اسکور دو وکٹوں پر ایک رن ہے اور کپتان شبھمن گل (صفر) اور کے ایل راہل ایک رن بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل رویندر جڈیجہ (چار وکٹوں) کی شاندار گیند بازی کی بنیاد پر ہندوستان نے لنچ سے قبل انگلینڈ کو 669 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ تاہم انگلینڈ نے کپتان بین اسٹوکس (141) کی سنچری کی بدولت 311 رنز کی نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ نے کل کے اسکور سات وکٹوں پر 544 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں جسپریت بمراہ نے لیام ڈاسن (26) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو آٹھویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے برائیڈن کارس نے کپتان اسٹوکس کا خوب ساتھ دیا۔ اس دوران اسٹوکس نے سراج کی گیند پر چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ بین اسٹوکس نے 37 اننگز کے بعد ٹیسٹ میں سنچری بنائی ہے۔ وہ ٹیسٹ میں سنچری بنانے اور پانچ وکٹیں لینے والے پانچویں کپتان ہیں۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان نویں وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت ہوئی۔سنچری بنانے کے بعد جارحانہ بننے والے اسٹوکس رویندرا جڈیجہ کی گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں لانگ آن باؤنڈری پر سائی سدرشن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسٹوکس نے 198 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (141) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد جڈیجہ نے برائیڈن کارس کو محمد سراج کے ہاتھوں کیچ کرا لیا اور لنچ سے قبل انگلینڈ کی پہلی اننگز 669 کے اسکور پر ختم کر دی۔ تاہم انگلینڈ نے ہندوستان کی پہلی اننگز کی بنیاد پر 311 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی ہے۔ہندوستان کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ واشنگٹن سندر اور جسپریت بمراہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ انشول کمبوج اور محمد سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات