جدید بھارت نیوز سروس
رام گڑھ ،10؍جولائی: 64واں سبرتو مکھرجی فٹبال مقابلہ 26-2025 کا آغاز آج رام گڑھ کے سدھو کانہو میدان میں ہوا۔ ڈیویژنل سطحی مکھرجی فٹبال مقابلہ میں رکن اسمبلی ممتا دیوی مہمان خصوصی کے طور پر شامل تھیں۔میچ کا آغاز مہمان خصوصی ممتا دیوی کے ذریعہ کھلاڑیوں سے تعارف حاصل کر اور فٹبال کو کک مار کر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف ایجوکیشن ، ضلع تعلیمی افسر اور عوامی نمائندے خاص طور پر موجود تھے۔



