چوتھے راؤنڈ کے بعد برتری حاصل کر لی
اسٹاوینجر، 30 مئی (ہ س)۔ عالمی نمبر 1 میگنس کارلسن نے ہندوستانی نمبر 2 ارجن ایریگیسی کے خلاف اختتامی کھیل میں شاندار جیت درج کر کے دکھایا کہ ان کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں کیوں کیا جاتا ہے۔ آخری دو راؤنڈ میں آرماگیڈن گیم ہارنے کے بعد کارلسن نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر زبردست واپسی کی ہے۔عالمی چیمپئن ڈی گوکیش اور عالمی نمبر 3 فابیانو کاروانا کے درمیان ہونے والے میچ میں، کاروانا تقریباً پورے کھیل میں بہتر پوزیشن میں تھے اور فتح کے مضبوط دعویدار کی طرح نظر آ رہے تھے۔ لیکن گوکیش کی بہترین دفاعی صلاحیت کی وجہ سے وہ اپنی برتری کو فتح میں تبدیل نہیں کر سکے۔ اس کے بعد گوکیش نے آرماگیڈن میچ آسانی سے جیت لیا۔عالمی نمبر 2 ہیکارو ناکامورا اور چینی کھلاڑی وی یی کے درمیان کلاسیکل میچ سنسنی خیز ڈرا پر ختم ہوا۔ تاہم، وی یی نے آرماجیڈن ٹائی بریکر جیت کر اضافی پوائنٹس حاصل کیے۔ناروے شطرنگ خواتن مقابلہ میں اناموزیچوک اور کونیرو ہمپی مشترکہ برتری حاصل کر رہے ہیں۔ ناروے شطرنج ویمنز ٹورنامنٹ کے چوتھے روز میچز انتہائی سنسنی خیز رہے۔ ٹورنامنٹ میں پہلی بار کھیلتے ہوئے، سارہ خدیمال شریح نے تنگجی لے یی کے خلاف جارحانہ جیت درج کر کے اپنا کھاتہ کھولا۔



