جدید بھارت نیوز سروس
مدھوپور،09اپریل:۔بدھ کو مدھو پور کے پتھرچپٹی گراؤنڈ میں ینگ اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح مہمان خصوصی ریاستی کابینہ کے وزیر اور ینگ اسپورٹس کلب کے سکریٹری حفیظ الحسن نے بلے بازی کر کے کیا۔ اس موقع پر وزیر حفیظ الحسن نے کہا کہ ایک زمانے میں مدھو پور کرکٹ اور فٹ بال کے لیے مشہور تھا۔ مدھوپور میں ایک بار پھر کرکٹ اور فٹ بال کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا تاکہ کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا نام روشن کر سکیں۔ کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ یہاں رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ینگ اسپورٹس کلب مدھو پور 90 کی دہائی سے کھیلوں کے فروغ کے لیے بے لوث کوششیں کر رہا ہے۔ مستقبل میں بھی یہاں کے کھلاڑیوں کی تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ جلد ہی پتھرچپٹی اور فاگو میں بنائے گئے انڈور اسٹیڈیم کو چالو کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر کلب کے سرپرست عمران انصاری، دیوگھر کے سینئرکھلاڑی منٹو سنگھ، کلب کے صدر سنجے کمار مرمو گڈو، سنجے شرما، سیارام رائے، مہیش بتھوال، منوہر، مہیش مشرا، بالمکند شرما، گولڈی، چننے، سنو، تاج، کلیم خان، ستیش شرما، کوچ وجے گپتا سمیت درجنوں اسپورٹس سے محبت کرنے والے کھلاڑی موجود تھے۔ پروگرام میں مہمانوں کا استقبال کلب کے ممبران نے کیا جبکہ نظامت رام جھا نے کی اور شکریہ ادا سنجے شرما نے کیا۔



