ہومSportsلکھنو پلے آف کی ریس سے باہر

لکھنو پلے آف کی ریس سے باہر

چنئی نے 5وکٹوں سے دی شکست

ارول نے 13 گیندوں میں لگائی نصف سنچری

چنئی،10؍مئی(ایجنسی):لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل (IPL) میں پلے آف کی ریس سے باہر ہوگئی ہے۔ اسے چنئی سپر کنگز نے اتوار کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ اس ہار کے بعد رشبھ پنت کی ٹیم اپنے بقیہ میچ جیت کر بھی صرف 12 پوائنٹس تک ہی پہنچ سکتی ہے، جو پلے آف کے لیے کافی نہیں ہیں۔چیپاک اسٹیڈیم میں چنئی کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ لکھنؤ نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ چنئی نے 204 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔ آخری اوور میں شیوم دوبے نے ایڈن مارکرم کی گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم کو جیت دلادی۔
ارویل نے تیز ترین ففٹی کے ریکارڈ کی برابری کی
ارویل پٹیل نے 33 گیندوں پر 65 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔ انہوں نے صرف 13 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی۔ ارویل نے آئی پی ایل میں تیز ترین ففٹی لگانے کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ راجستھان کے یشسوی جیسوال 2023 میں 13 گیندوں پر ففٹی لگا چکے ہیں۔
ارویل پٹیل کے علاوہ، کپتان رتوراج گائیکواڑ نے 42، سنجو سیمسن نے 28 اور کارتک تیاگی نے 20 رنز کا تعاون دیا۔ لکھنؤ کی جانب سے دگوج ر اٹھی اور شہباز احمد نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ اویش خان کے حصے میں آئی۔
لکھنؤ کی جانب سے انگلش نے نصف سنچری اسکور کی
جوش انگلش نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی 33 گیندوں کی اننگز میں 10 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ آخر میں شہباز احمد نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔
دوبے نے لگاتار دو چھکے لگا کر جتایا
چنئی کو آخری اوور میں 10 رنز کی ضرورت تھی۔ ایسے میں لکھنؤ کے کپتان پنت نے ایڈن مارکرم کو گیند تھمائی۔ شیوم دوبے نے مارکرم کی ابتدائی دو گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔
اویش کے اوور میں پرشانت کو لگاتار 2 زندگیوں کا تحفہ
پہلی گیند پر ویر نے اسکوپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن گیند بلے کے نچلے حصے سے لگ کر شارٹ فائن لیگ کی طرف گئی۔ وہاں راٹھی آسان کیچ نہیں پکڑ سکے۔اگلی ہی گیند پر ویر نے بڑا شاٹ کھیلا۔ گیند ڈیپ مڈ وکٹ کی طرف گئی، جہاں نکولس پورن دوڑتے ہوئے پہنچے، لیکن ڈائیو لگانے کے باوجود کیچ نہیں پکڑ سکے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات