56 ہزار سے زائد افراد نے لگائی دوڑ
نئی دہلی، 28 اپریل (ہ س)۔ اتوار کو منعقد ہوئی لندن میراتھن میں اس سال فنشرز کی تعداد کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا، جس نےگذشتہ برس نیویارک سٹی میراتھن کے 646،55فنشرز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اگرچہ منتظمین نے حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ نئے ریکارڈ کی تصدیق اتوار کی شام 35:6(1735جی ایم ٹی ) تک ہو گئی، جب کہ دوڑنے والے ابھی بھی فنش لائن کو عبور کر رہے تھے۔مردوں کی ایلیٹ ریس قبرص کے سیباسٹین ساوے نے جیت لی جبکہ خواتین کے لئے صرف خواتین ریس میں ایتھوپیا کی ٹگسٹ آصفہ نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ لندن میراتھن ایونٹس کے سی ای او ہیو براشر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا’’ ٹی سی ایس لندن میراتھن دنیا کی سب سے بڑی اور عظیم میراتھن بن گئی ہے، اور اب یہ باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے بڑی میراتھن ہے‘‘۔واضح ہو کہ 195.42 کلومیٹر کی دوڑ ، جو گرین وچ پارک سے شروع ہوکر دریائے ٹیمز کے ساحل سے ہوتے ہوئے دی میل پر ختم ہوتی ہے، میں ریکارڈ 56000رنرز کے حصہ لینے کی توقع ظاہر کی گئی تھی ۔



