جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،10 ؍جنوری: شیو ششیہ پریوار رانچی کے ذریعہ جے ڈیہا پنچایت کھیل میدان برتوا گنیش پور ، گرگائی میں دیدی نیلم آنند اسمریتی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سرنا یونائٹڈ لپنگا بنام کے پی ایل کھٹنگا کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں لپنگا نے کھٹنگا کو ٹرابریکر میں 3-2 سے شکست دے دیا۔ لپنگا کے گول کیپر راہل ٹوڈو کو مین آف دا میچ کیلئے منتخب کیا گیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر موجود شیو ششیہ ہریندرانند رانچی کے صدر برکھا سنہا اور شیو ششیہ ہریندرا نند فاؤنڈیشن کے خصوصی صلاحکار ارچت آنند نے فاتح ٹیم کو 51 ہزار روپئے نقد اور شیلڈ اور رنر اپ کو 31 ہزار روپئے نقد اور شیلڈ دیکر نوازا۔ موقع پر ارچت آنند نے کہا کہ کھیل انسان کیلئے مکمل ترقی میں مدد کرتا ہے۔ جھارکھنڈ میں بےپناہ صلاحیت موجود ہیں۔ ضرورت ہے اسے نکھارنے کی۔موقع پر کئی معززین موجود تھے۔



