اسلام آباد، 30 جنوری:۔ (ایجنسی) ذرائع کے مطابق ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ٹرافی 31 جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی۔ ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔بعدازاں ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگی۔



