Saturday, December 13, 2025
ہومSportsکوہلی 15 سال بعد وجے ہزارے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے

کوہلی 15 سال بعد وجے ہزارے ٹورنامنٹ میں کھیلیں گے

بنگلورو، 12 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی اور رشبھ پنٹ کو 24 دسمبر سے شروع ہونے والے وجے ہزارے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے لیے دہلی کی ممکنہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کوہلی نے حال ہی میں دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن کو اپنی دستیابی کے بارے میں مطلع کیا، جس کے بعد 15 سال بعد دہلی کیلئے وجے ہزارے ٹرافی میں ان کی واپسی ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے آخری بار 2010 میں سروسز کے خلاف اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی اور اس سیزن میں دہلی کی طرف سے رنجی ٹرافی کا میچ بھی کھیل چکے ہیں۔کوہلی اور روہت شرما، جو ہندوستان کی ٹیسٹ اور ٹی-20 ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، اب صرف ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے تمام فٹ کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ جو دوسرے ٹورنامنٹس میں شامل نہیں ہیں، وہ گھریلو مقابلوں میں حصہ لیں، جس سے کوہلی کے شامل ہونے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔دہلی کے تمام سات میچوں کی میزبانی بنگلورو کرے گا، جن میں دو میچ چناسوامی اسٹیڈیم اور پانچ الور میں ہوں گے۔ ٹیم اپنی مہم کا آغاز آندھراپردیش کے خلاف کرے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد کوہلی اب اس ٹورنامنٹ میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے دو سنچریوں اور ایک ناٹ آوٹ نصف سنچری سمیت 302 رن بنائے تھے اور پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کوہلی سال 2025 میں 13 ون ڈے میچوں میں 651 رن کے ساتھ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات