Saturday, December 6, 2025
ہومSportsکے ایل راہل کی 9ویں ٹیسٹ سنچری

کے ایل راہل کی 9ویں ٹیسٹ سنچری

پنت ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگ میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی وکٹ کیپر

لیڈز، 23 جون (ایجنسی)اینڈرسن ٹنڈولکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 304 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں پیر کو میچ کا چوتھا دن ہے۔ہندوستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 298 رنز بنائے ہیں۔ کے ایل راہل اور کرون نائر ناقابل شکست ہیں۔ راہول نے سنچری بنائی۔رشبھ پنت 118 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ شعیب بشیر نے انہیں جیک کراؤلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ انہوں نے 195 رنز کی شراکت کو توڑا۔ کپتان شبمن گل (8 رنز) کو برائیڈن کارس نے بولڈ کیا۔ تیسرے دن سائی سدرشن 30 اور یشسوی جیسوال 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستان نے 90/2 کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 465 اور بھارت 471 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ بھارت کو پہلی اننگز میں 6 رنز کی برتری حاصل تھی۔ 72 ویں اوور میں ہندوستان نے دوسری اننگز کا چوتھا وکٹ گرا۔ یہاں رشبھ پنت 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شعیب بصیر نے انہیں جیک کراؤلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شعیب نے 195 رنز کی شراکت توڑی۔رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ہندوستان کی دوسری اننگز میں بھی سنچری بنائی ہے۔ وہ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔ان سے پہلے دنیا میں یہ کارنامہ صرف زمبابوے کے اینڈی فلاور نے انجام دیا ہے۔
فلاور نے 2001 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہرارے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی تھی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات