Saturday, January 24, 2026
ہومSportsٹینس:چوتھے راؤنڈ میں کیز اور پیگولاآمنے سامنے

ٹینس:چوتھے راؤنڈ میں کیز اور پیگولاآمنے سامنے

میلبورن، 24 جنوری (یو این آئی) امریکی کھلاڑی میڈیسن کیز اور جیسیکا پیگولا نے ہفتہ کے روز آسٹریلین اوپن میں سیدھے سیٹوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جہاں دونوں قریبی دوست آمنے سامنے ہوں گی۔ اپنے کریئر منیں دونوں چوتھی مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔میلبورن میں شدید گرمی کے باعث میچز معمول سے ایک گھنٹہ پہلے شروع کرنا پڑے، تاہم نہ کیز اور نہ ہی پیگولا غیر سیڈڈ حریفوں کے خلاف شیڈول میں تبدیلی سے متاثر ہوئیں۔ چھٹی سیڈ پیگولا نے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں کوالیفائر اوکسانا سیلیخمیٹیوا کو 6-3، 6-2 سے شکست دی، جبکہ دفاعی چیمپئن کیز نے سابق عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کو 6-3، 6-3 سے ہرا کر آسٹریلین اوپن میں مسلسل دسویں کامیابی حاصل کی۔کیز مجموعی ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پیگولا پر 2-1 کی برتری رکھتی ہیں، جس میں گزشتہ جنوری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کے فائنل میں آسٹریلوی سرزمین پر 6-3، 4-6، 6-1 کی فتح شامل ہے۔دونوں امریکی کھلاڑیوں نے تیسرے راؤنڈ کی اپنی جیت میں چار چار بار حریف کی سروس توڑی۔ پیگولا گزشتہ پانچ برسوں میں 11ویں مرتبہ کسی گرینڈ سلیم کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچی ہیں۔ کیز اور پیگولا کے اس مقابلے کے فاتح کے ساتھ یہ طے ہو گیا ہے کہ مسلسل 12ویں سال آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں کم از کم ایک امریکی کھلاڑی ضرور ہوگا۔ آخری بار 2014 میں ایسا نہیں ہوا تھا۔ادھر لگاتار دوسرے سال، امانڈا انیسی مووا بھی چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں ہم وطن پیٹن اسٹرنز کو 6-1، 6-4 سے شکست دی۔یہ چوتھی مرتبہ ہے جب انیسی مووا میلبرن میں راؤنڈ آف 16 تک پہنچی ہیں، اور انہوں نے ڈبلیو ٹی اے ٹور پر پہلی بار اسٹرنز کو شکست دے کر یہ کامیابی حاصل کی۔؎انیسی مووا نے ابتدائی گیم میں ایک بریک پوائنٹ بچایا اور کچھ ہی دیر بعد اسٹرنز کی سروس توڑ کر 2-0 کی برتری حاصل کی۔ پھر ایک اور بریک کے ساتھ 5-1 کی سبقت لے لی اور آدھے گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت میں پہلا سیٹ جیت لیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات