Sunday, December 21, 2025
ہومSportsکیوم ہاج کی سنچری، ویسٹ انڈیز 381/6

کیوم ہاج کی سنچری، ویسٹ انڈیز 381/6

ماؤنٹ مونگانویی (نیوزی لینڈ)، 20 دسمبر (یو این آئی) کیوم ہاج ( 109ناٹ آؤٹ)، الیک اتھنیج (45) اور جسٹِن گریز (43) کی جوشیلے اننگز کے بل بوتے پر ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کو کھیل ختم ہونےکے وقت تک چھ وکٹوں پر 381 رنز بنا لیے ہیں۔ تاہم، وہ نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کے اسکور194 رنوں سے ابھی بھی پیچھے ہے۔ویسٹ انڈیز نے یہاں کل کے اپنے 110 رن کے اسکور سے آج کھیل کا آغاز کیا۔ صبح کے سیشن میں نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی جیکب ڈفی نے دلائی، جب انہوں نے ٹام لیتھم کے ہاتھوں جان کیمپ بیل (45) کو کیچ آؤٹ کیا۔ اس کے بعد 35ویں اوور میں انہوں نے برینڈن کنگ (63) کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد کیوم ہاج اور ٹیون ایملاک نے تیسرے وکٹ کے لیے 66 رن کا اضافہ کیا۔ 56ویں اوور میں مائیکل رے نے ٹیون ایملاک (27) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ الیک اتھنیج 57 گیندوں میں 45، جسٹِن گریز 69 گیندوں میں 43 اور کپتان روسٹن چیز دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں پر 381 رنز بنا لیے، جبکہ کیوم ہاج 109 اور اینڈرسن فلِپ 12 بالترتیب ناٹ آؤٹ کریز پر موجود تھے۔ نیوزی لینڈ کے لیے جیکب ڈفی اور ایجاز پٹیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ مائیکل رے اور ڈیریل مچل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات